آج کے دور میں، جب کہ اے آئی ٹیکنالوجی ہر شعبے میں اپنی جگہ بنا رہی ہے، فنکاروں کے لیے اس کے جدید آرٹسٹک فیچرز کی وجہ سے کچھ تحفظات موجود ہیں۔ ان خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک اسکرین رائٹر نے ایک ایپ متعارف کرائی ہے۔
2008 میں، اسکرین رائٹر ایڈ بینیٹ نے ایک مضمون پڑھا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی نے اپنا پہلا اسکرین پلے لکھا۔ یہ لمحہ ایڈ بینیٹ کے تخلیقی سفر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔
تقریباً دو دہائیوں بعد، ایڈ بینیٹ اور ان کے دوست جیمی ہارٹ مین نے “اے آر کے” کے نام سے ایک ایپ لانچ کی، جو انسانی تخلیق کردہ آرٹ کو اے آئی کی مداخلت کے خطرے سے بچاتی ہے۔
جیمی ہارٹ مین نے کہا کہ اے آئی کا دور آ چکا ہے اور یہ بہت سے لوگوں کی نوکریاں لے رہا ہے۔ ان کی ایپ اس مداخلت کو سختی سے روکتی ہے، کیونکہ یہ ہماری تخلیق ہے۔ ہم ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ اس کی قیمت کیا ہونی چاہیے، کیونکہ ہم اس کے مالک ہیں۔
اے آر کے ایپ کو فنکاروں کے آرٹ کو ابتدائی مراحل سے لے کر حتمی مصنوعات تک ٹریک کرنے اور محفوظ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ایپ کی اضافی خصوصیات، جیسے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹس، بائیو میٹرک تصدیق، اور بلاک چین کی مدد سے ٹائم اسٹیمپ، ملکیت کی تصدیق میں مدد کرتی ہیں۔