Site icon روزنامہ صحافت

پاکستان آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری، گاڑیوں کی فروخت میں 65٪ اضافہ

آٹو سیکٹر

آٹو سیکٹر

ملک کے آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق آٹو سیکٹر میں الیکٹرک وہیکل، جیپ، کار، وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں کل فروخت 17 ہزار تک پہنچ گئی۔ آٹو سیکٹر کی فروخت جنوری 2024 سے جنوری 2025 تک 61 فیصد بہتر رہی۔ مالی سال 2025 کے ابتدائی سات ماہ میں آٹو سیکٹر کی فروخت 56 فیصد بڑھ کر 78 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹ کے مطابق مسافر گاڑیوں کی فروخت 11,868 یونٹس رہی جو دسمبر 2024 میں 7,864 یونٹس کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔ 1300 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت 85 فیصد بڑھ کر 5,518 یونٹس تک پہنچ گئی۔ 1000 سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ 1000 سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 63 فیصد بڑھ کر 5,633 یونٹس رہی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کی فروخت میں 344 فیصد اضافہ اور بسوں میں 61 فیصد کمی دیکھی گئی۔ موٹر سائیکلوں کی فروخت بھی نمایاں اضافے سے 132,947 یونٹس تک پہنچ گئی۔ آٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آٹو سیکٹر میں بہتری شرح سود میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کا نتیجہ ہے۔

Exit mobile version