اسلام آباد میں 29 ستمبر کو الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا شیڈول بھی جاری کردیا جب کہ اسلام آباد میں کسی بھی نئی اسکیم کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کراسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک ہوگی۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہوگئی تھی اور قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~