film
اکشے کمار کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز سے پہلے ہی تنقید کی زد میں
اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم ‘کھیل کھیل میں‘ ریلیز سے پہلے ہی تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اسے اطالوی فلم ‘پرفیکٹ اسٹرینجرز’ کا چربہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستانی مداحوں نے نام پر بھی اعتراض کیا، کیونکہ ‘کھیل کھیل میں’ نام کی فلم 2021 میں پاکستان میں ریلیز ہو چکی ہے۔
drama
گوہر رشید کی شادی: مداحوں کے سوالات کا جواب
پاکستانی اداکار گوہر رشید، جو اپنی شاندار اداکاری اور متاثر کن کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں، حالیہ دنوں میں ہیش ٹیگ ’میرے یار کی شادی‘ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، جبکہ کچھ دن پہلے گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ایک ویڈیو میں گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق وائرل خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’میں جلد اس خبر کی تفصیلات فراہم کروں گا۔ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کون شادی کر رہا ہے اور یہ یقین دلاؤں گا کہ یہ کسی قسم کی تشہیری حکمت عملی نہیں بلکہ ایک حقیقی اور اہم معاملہ ہے۔‘
film
سیف علی خان پر حملہ: چھری کے وار سے زخمی، اسپتال میں زیر علاج
مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوراً لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔
لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اُتّمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے مزید کہا کہ چھ زخموں میں سے دو گہرے ہیں، جن میں سے ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔
باندرا پولیس اسٹیشن میں حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ممبئی کرائم برانچ تحقیقات کر رہی ہے۔ کرائم برانچ نے سات ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مشتبہ شخص کی تلاش میں مختلف علاقوں میں کارروائی کر رہی ہیں۔ پولیس گھر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
سیف علی خان کی ٹیم نے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کی اور مداحوں سے صبر کی درخواست کی۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید بتایا کہ خاندان کے باقی افراد محفوظ ہیں اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں