news

قرض کے نام پر لوگوں کو پھنسانے والی ایپ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

Published

on

مکیفی لیب کی طرف سے پیش کی جانے والی تازہ ترین رپورٹ میں گوگل پلے اسٹور پر درجن سے زیادہ اسپائی لون کے نام سے پہچانے جانے والے میلویئر کی حامل ایک نقصان دہ اینڈرائیڈ ایپ کی نشان دہی کی گئی ہے جن کو مجموعی طور پر 80 لاکھ سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی محقق فرنینڈو روئز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ یہ پی یو پی (پوٹینشلی ان وانٹڈ پروگرامز) ایپلی کیشنز سوشل انجینئرنگ طریقے استعمال کر کے صارفین کو پھانس لیتی ہیں تاکہ ان سے حساس معلومات حاصل کر سکیں اور موبائل سے اضافی اجازتیں حاصل کر سکیں جو بعد میں بھتے، ہراسانی اور معاشی نقصان تک لے جا سکیں۔

نو دریافت شدہ ایپس میکسیکو، کولمبیا، سینیگال، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ویتنام، تنزانیہ، پیرو اور چلی میں صارفین کو للچانے کے لیے کم سے کم دستاویزی کارروائی پر فوری قرض کی پیش کش کرتی ہیں۔

صارفین کو ہدف بنانے والی قرض ایپ کے نام ذیل میں ہیں اور ان میں سے پانچ ایپس اب بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version