news
پاکستان ریلوے کی آمدنی 33 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر
پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ریلوے کی بلند ترین آمدنی 33 ارب روپے ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنی ریکارڈ توڑ آمدن کی رپورٹ پیش کر دی ہے
جس میں گزشتہ پانچ ماہ کے عرصہ میں مسافروں اور فریٹ آپریشنز کے ذریعے 33 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی
جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران حاصل ہونے والی آمدن کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 29 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی پاکستان ریلوے کے سی ای او عامر علی بلوچ نے ادارے کی بہترین کارکردگی اور صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے کامیاب قرار دیا ہے
پاکستان ریلویز کے سی ای او عامر علی بلوچ مزید کہا ایم ایل ون منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے ہم انتہائی پر امید ہیں اور ہم اپنی امید افزا خبریں شائع بھی کر چکے ہیں جو کہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اس بڑے انفراسٹرکچر منصوبے کے لیے زمینی کام آئندہ برس میں بہتر انداز میں شروع ہونے کی توقع ہے
امدنی میں اضافے کی بنیادی وجہ عموما مسافروں اور مال برداری سے متعلق خدمات میں بہتری ہے اسی خدمات میں اضافے کی وجہ سے مسافروں کی تعداد اور مال برداری میں اضافہ ہوتا ہے
news
دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ایلیزا: 60 سال بعد دوبارہ زندہ
محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔
سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے، جو کہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔
ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا گیا تھا۔
محققین کا کہنا ہے کہ الیزا ایک ایسا لینگویج ماڈل ہے جس کے ساتھ صارفین بات چیت کر سکتے ہیں، اور یہ آج کی AI ٹیکنالوجی میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔
الیزا کو سائیکو تھراپسٹ کی طرح سوالات کا جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف کہے “سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں”، تو ایلیزا جواب میں پوچھے گا، “کس بنیاد پر؟”
news
چین کی دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک: اسکائی رائیڈر ایکس 1 کی رونمائی
چین نے دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک متعارف کرائی ہے، جو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔
چینی کمپنی رکٹر کی جانب سے پیش کردہ اس بائیک کے منفرد ڈیزائن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب لا سکتی ہے۔
اسکائی رائیڈر ایکس 1 نامی یہ بائیک صرف ایک بٹن کے دبانے سے سڑک سے آسمان میں اور آسمان سے سڑک پر واپس آ سکتی ہے۔
جب اسکائی رائیڈر ایکس 1 سڑک پر ہو گی تو یہ ایک برقی بائیک کی طرح چلائی جا سکے گی، لیکن جب اس کے چاروں بازو کھلیں گے تو یہ ایک فضائی بائیک میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کے پنکھے چلنے کے بعد سوار کو اپنی منزل کا تعین کرنا ہوگا، اور پھر بائیک انہیں وہاں تک لے جائے گی۔
یہ سواری دو مختلف ورژن میں دستیاب ہو گی۔
کم قیمت والی بائیک ایکس 1 ایس ایل فضاء میں 25 منٹ تک پرواز کر سکے گی، جبکہ زیادہ قیمت والی ایکس 1 ایس ایکس میں بڑی بیٹری نصب ہوگی، جو 40 منٹ تک پرواز کر سکے گی۔
اس بائیک میں ایمرجنسی پیراشوٹ بھی شامل ہوگا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں