news
سموگ کی شدت میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پورے صوبے میں پابندیاں مزید سخت، ڈی جی ماحولیات
ڈی جی ماحولیات عمران خان شیخ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا تاہم نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی اور تمام تندور اس پابندی سے آزاد ہیں نیز لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹ چار بجے تک کام کریں گے لاہور اور ملتان کے اندر ریسٹورنٹس میں چار سے آٹھ بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹ مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت دے دی گئی ہے ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہے نیز اینٹوں کے بھٹے فرننس انڈسٹری کے کام پر لاہور اور ملتان میں بندش رہے گی
کمیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بھی 24 نومبر تک بند رہیں گے یونیورسٹیز اور کالجز کو اس وقت تک کے لیے آن لائن کلاسز پر منتقل کر دیا گیا ہے مری کے علاوہ تمام علاقے کے سکول 24 نومبر تک بند ہیں سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز نرسز پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ہسپتالوں کی او پی ڈیز رات اٹھ بجے تک کام کریں گی ریسکیو1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کے لیے ہر دم حاضر رہے گا
ہم حالیہ صورتحال کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہلی کا سموگ انڈیکس 601 سے بڑھ کر 720 ہو گیا ہے جبکہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ مشرقی ہواؤں کی سمت میں تبدیلی کے باعث بھارت سے پاکستان میں آنے والی الودہ پیزا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے