Connect with us

news

اگر ایف بی آر ٹیکس چوری کی وصولی میں کامیاب ہو جائے تو حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کر دے گی، علی پرویز ملک

Published

on

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نان ڈیوٹی پیڈ اور اسمگل شدہ سگریٹوں کی مد میں 300 سے 350 ارب روپے کی ٹیکس چوری وصول کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو حکومت تنخواہ دار طبقے کے اوپر سے ٹیکس کا بوجھ کم کر دے گی اور دودھ پر لگایا گیا ٹیکس بھی واپس لے لے گی
ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات نے ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس)
کے حوالے سے منعقدہ کی گئی گول میز مباحثے سے خطاب کے دوران کیا
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کے اثرات کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو کہ تب ہی ممکن ہے جب تمباکو کے شعبے میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے ذریعے 300 سے 350 ارب روپے کی چوری پر قابو پا لیا جائے
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) کی طرف سے پلڈاٹ کے تعاون سے منعقد کی جانے والی اس تقریب میں اہم اسٹیک ہولڈرز خصوصا سرکاری عہدیداروں، صنعت کے رہنماؤں، پالیسی ماہرین اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے آئی پی او آر کے تازہ ترین مطالعے کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے شرکت کی
تقریب کی صدارت علی پرویز ملک نے کی، اور انہوں نے ہر شعبے میں تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم پر اپنا نقطہ نظر بیان کیا، نیز اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹی ٹی ایس میں ممکنہ اہداف کے حصول کے لئے بہتر ریگولیٹری اقدامات کی ضرورت ہے
انہوں نے جاری ڈیجیٹلائزیشن کے عمل اور کارکردگی کو بہتر کرنے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور اس بات پر بھی زور دیا کہ معاشی استحکام وسلامتی ایک اجتماعی کوشش ہے جس کے لئے تمام شعبوں میں تعاون کی بھرپور ضرورت ہے علی پرویز ملک نے زیادہ لچکدار اور مستحکم معیشت کی قیام کے لئے ان چیلنجوں کے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا
سیشن کی ابتدا پلڈاٹ کے مشیر مامون بلال نے استقبالیہ کلمات سے کی جس کے بعد آئی پی او آر کے سی ای او طارق جنید نے آئی پی او آر اسٹڈی کے اہم نتائج پر پریزنٹیشن دی
واضح رہے کہ تمباکو کے شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی کوششیں 2021 میں تین دیگر شعبوں سیمنٹ ، کھاد اور چینی کے ساتھ شروع ہوئی تھیں جولائی 2022 سے ٹریک اینڈ ٹریس اسٹیمپ کے بغیر سگریٹ پیک کی فروخت غیر قانونی ہے البتہ، ڈیڈ لائن کے بعد سے، ٹریک اور ٹریس تعمیل ایک خواب ہی ہے.
آئی پی او آر کی طرف سے پنجاب اور سندھ کے 11 شہروں میں مارکیٹ ریسرچ اسٹڈی کی گئی جس کے دوران 18 مارکیٹوں میں 40 ریٹیل دکانوں کا احاطہ کیا گیا

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ایلیزا: 60 سال بعد دوبارہ زندہ

Published

on

ELIZA

محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے، جو کہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔

ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا گیا تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ الیزا ایک ایسا لینگویج ماڈل ہے جس کے ساتھ صارفین بات چیت کر سکتے ہیں، اور یہ آج کی AI ٹیکنالوجی میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

الیزا کو سائیکو تھراپسٹ کی طرح سوالات کا جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف کہے “سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں”، تو ایلیزا جواب میں پوچھے گا، “کس بنیاد پر؟”

جاری رکھیں

news

چین کی دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک: اسکائی رائیڈر ایکس 1 کی رونمائی

Published

on

فضائی موٹر بائیک

چین نے دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک متعارف کرائی ہے، جو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔

چینی کمپنی رکٹر کی جانب سے پیش کردہ اس بائیک کے منفرد ڈیزائن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب لا سکتی ہے۔

اسکائی رائیڈر ایکس 1 نامی یہ بائیک صرف ایک بٹن کے دبانے سے سڑک سے آسمان میں اور آسمان سے سڑک پر واپس آ سکتی ہے۔

جب اسکائی رائیڈر ایکس 1 سڑک پر ہو گی تو یہ ایک برقی بائیک کی طرح چلائی جا سکے گی، لیکن جب اس کے چاروں بازو کھلیں گے تو یہ ایک فضائی بائیک میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کے پنکھے چلنے کے بعد سوار کو اپنی منزل کا تعین کرنا ہوگا، اور پھر بائیک انہیں وہاں تک لے جائے گی۔

یہ سواری دو مختلف ورژن میں دستیاب ہو گی۔

کم قیمت والی بائیک ایکس 1 ایس ایل فضاء میں 25 منٹ تک پرواز کر سکے گی، جبکہ زیادہ قیمت والی ایکس 1 ایس ایکس میں بڑی بیٹری نصب ہوگی، جو 40 منٹ تک پرواز کر سکے گی۔

اس بائیک میں ایمرجنسی پیراشوٹ بھی شامل ہوگا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~