Connect with us

news

سموگ کے باعث موٹروے متعدد مقامات سے بند پروازیں بھی منسوخ

Published

on

سموگ اور دھند کی وجہ سے موٹروے کو متعدد جگہوں سے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ حالیہ سموگ کی شدید لہر اور دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گی ہے اس لیے موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند ہے، ملتان سے سکھر تک بھی دھند اور سموگ کی وجہ سے موٹروے بند ہے۔
موٹر وے ترجمان کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بذریعہ روڈ آنے جانے والے مسافر زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند کے دنوں میں سفر کرنے کیلئے بہترین وقت صبح 10 سے شام 6 بجے تک کا ہے، اس دوران بھی روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال ضرور کریں، غیر ضروری سفر نہ کیا جائے، تیز رفتاری سے بھی پرہیز کر یں نیز اگلی گاڑی سے بھی مناسب فاصلہ رکھا جائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں
دوسری طرف پنجاب میں سموگ اور دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے، حد نظر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے 6 پروازیں منسوخ کر دی گئ ہیں، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سموگ اور انتظامی مسائل کے باعٹ ملک بھر کی 34 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، مسقط سے ملتان کی پرواز پی کے 172 کو حد نظر کم ہونے پر اسلام آباد جبکہ جدہ سے ملتان پہنچنے والی نجی ائیر کی پرواز پی ایف 723 کو لاہور اتار لیا گیا ہے مسقط سے لاہور کی نجی ائیر کی پرواز پی ایف 733 کو سیالکوٹ اور دبئی سے لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز کو اسلام آباد لینڈ کروایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق حد نظر کم ہونے کی وجہ سے ملتان کراچی کی 2 ملکی پروازیں، غیرملکی ائیر لائن کی جدہ ملتان کی 2 پروازیں اور ملتان ریاض کی 2 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں دوحہ ملتان کی غیرملکی ائیر کی 2 پروازیں کیو آر 616، 617 جدہ ملتان اور دبئی کی 2 پروازیں پی اے 871 ایف زیڈ 325، 326 بھی تاخیر کا شکار ہوئ ہیں، مسقط، کراچی، دوحہ سے لاہور کی پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے
واضح رہے کہ لاہور سے کوالالمپور، دبئی استنبول، جدہ کراچی، مدینہ اور العین سے اسلام آباد پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی بہت تاخیر ہوئی، جدہ اسلام آباد سے جدہ ریاض استنبول بحرین کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں جب کہ شارجہ اور استنبول سے کراچی کی پروازوں کی آمد بھی تاخیر کا شکار ہوگئی، کراچی سے لاہور کے لیے پی آئی اے کی پرواز شیڈول سے 4 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو ئی

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط

Published

on

منصور علی شاہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے، سندھ ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججوں کی نامزدگیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فُل کورٹ بنچ تشکیل دینے کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے 6 دسمبر کو شیڈول جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام اپنےخط میں کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر تقریباً دو درجن درخواستیں اس وقت سپریم کورٹ کے اندر زیر سماعت ہیں، چیف جسٹس 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دے دیں، موجودہ جوڈیشل کمیشن 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہی بنایا گیا ہے، جس کی آئینی حیثیت سپریم کورٹ میں مختلف درخواست گزاروں نے چیلنج کر دی ہے، 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فیصلے سے پہلے جوڈیشل کمیشن کی قانونی حیثیت بھی مشکوک ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کا یہ مؤقف ہے کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دے دی گئی تو کمیشن کے تحت ہونے والے تمام فیصلے اور ججز کی تقرریاں بھی غیر مؤثر ہو جائیں گی، جسٹس منیب اختر اور میں نے 31 اکتوبر 2024ء کو فل کورٹ میں ان درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ابھی تک ان درخواستوں کی سماعت مقرر نہیں کی گئی اور رجسٹرار کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جب تک ان آئینی معاملات کا حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا، اس وقت تک کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کر دیا جائے۔

جاری رکھیں

news

چینی ہیکرز کے ہاتھوں امریکیوں کا بڑی تعداد میں میٹا ڈیٹا چوری

Published

on

Salt Typhoon

چین کے ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ سالٹ ٹائی فون (Salt Typhoon) نامی چینی ہیکنگ گروپ کی سائبر جاسوسی مہم کے دوران میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری کیا گیا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں درجنوں کمپنیاں ہیکرز کی زد میں آ چکی ہیں جب کہ صرف امریکی ریاست میں 8 ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر فرمز بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنا حکومت کی ترجیح ذمہ داری قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسی حوالے سے 7 چینی شہریوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے تاہم ان افراد پر الزام تھا کہ وہ امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ کی ایک ایسی مہم کا حصہ رہے ہیں جو 14 سال جاری رہی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~