news
پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسال پور میں کورسز کی گریجویشن پریڈ
پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسال پور میں آج مختلف کورسز کی گریجویشن پریڈ کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمان خصوصی تھے پاس آؤٹ کیڈٹس نے مہمان خصوصی کو سلامی دی پاسنگ آؤٹ کے موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھوبھی تقریب میں شریک تھے
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر مجموعی طور پر 139 ایوی ایشن کیڈٹس آٹھ جنٹل مین کیڈٹس اور دو نیول کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹرافی برائے جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی ایوی ایشن کیڈٹ سپورٹس سارجنٹ عمران رضا نے حاصل کی
کمبیٹ سپورٹ کورس میں بہترین کارکردگی پر ایوییشن کیڈٹ عثمان رشید نے ٹرافی حاصل کی
ایر ڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی کی ایئر چیف آف سٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سارجنٹ حسیب عبدالمالک نے وصول کی
news
سترہ آئی پی پیز سے ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل پر معاہدہ مکمل
میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کی توانائی ٹاسک فورس اور 1994 اور 2002 کی پاور پالیسیوں کے تحت قائم 17انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے راولپنڈی میں دو ہفتوں سے زائد جاری سخت مذاکرات کے بعد ہائبرڈ ”ٹیک اینڈ پے“ ماڈل پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔
ٹاسک فورس کی قیادت وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری کے سپرد ہے ہیں، جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی، نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، نیپرا کے چیئرمین، سی ای او سی پی پی اے-جی، پی پی آئی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور نیپرا، سی پی پی اے-جی اور ایس ای سی پی کے ماہرین بھی شامل ہیں، جو 1994 اور 2002 کی پاور پالیسیوں کے تحت آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہیں۔
تاہم حکومت یا آئی پی پیز کے نمائندوں نے دستخط کرنے والی آئی پی پیز کی تعداد کی تصدیق نہیں کی۔ پچھلے ہفتے حکومت نے تصدیق کی تھی کہ 17 میں سے 11 آئی پی پیز نے نظر ثانی شدہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔
گزشتہ روز جب 17 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدے کی تصدیق جاری کی گئی، تو ٹاسک فورس کے ایک رکن نے انکار کیا اور کہا، ”نہیں، نہیں“ اور وعدہ کیا کہ وہ اگلے ہفتے اس کی وضاحت کریں گے۔
کچھ آئی پی پیز نے غیر رسمی طور پر شکایت کی ہے کہ بعض حکومتی عہدیداروں نے جو ٹاسک فورس کی حمایت کر رہے ہیں، ان کے ساتھ سخت ترین رویہ اختیار کیا ہے۔ حکومت کا اندازہ ہے کہ اس معاہدے سے 200-300 ارب روپے کی بچت بھی ہو سکتی ہے۔ دونوں فریقوں کی قانونی ٹیموں نے تجویز کردہ نظرثانی شدہ پاور پرچیز ایگریمنٹس (پی پی ایز) اور امپلیمنٹیشن ایگریمنٹس (آئی ایز) پر اپنے خیالات کا تبادلہ بھی کیا، جو اب کابینہ سے منظوری کے بعد نیپرا کے ذریعے نئے ٹیرف کا تعین کرنے کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
پی پی آئی بی کی ویب سائٹ کے مطابق، ہر آئی پی پی کی انفرادی پیداواری صلاحیت مختلف ہے جن کے ساتھ مذاکرات شروع کیے گئے ہیں:
news
صدارتی آرڈیننس کے تحت احتجاج اور جلسوں پر پابندی، ،آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاج اور جلسے جلوس پر پابندیاں عائد کرنےسے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر مظفر آباد، میر پور، باغ، برنالہ اور اٹھ مقام اور نیلم سمیت وادی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بازار، دکانیں، ہوٹل، ڈیری شاپس، ریستوران، میڈیکل اسٹور اور دیگر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
بین الاضلاعی اور پاکستان کے مختلف صوبوں کے لیے جانے والی ٹریفک بھی معطل ہے، مضافاتی علاقوں میں بھی ہڑتال جاری ہے اور وہاں بھی تعلیمی ادارے بند اور ٹریفک معمول سے بہت کم ہے۔
نیز آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا
آزادکشمیر میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف مظاہرہ کرنے والے 5 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں
واضح رہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ایک ماہ قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے احتجاجی جلسے، جلوس، مظاہروں پر پابندی لگائی گئی تھی، صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 7 سال تک قید کی سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کا بیان ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران درجنوں شہری گرفتار ہوئے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی نے 5 دسمبر سے آزاد کشمیر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دے دی تھی۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی درخواست پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے اعلانات آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کی جامعہ مساجد سے بھی کروائے گئے۔
آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ ایک دن قبل صدارتی آرڈیننس کو عارضی طور پر بھی معطل کر چکی ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں