امریکی سینٹ میں ری پبلک پارٹی کو اکثریت حاصل ہو گئی ریپبلیکن نے سینٹ میں 51 جبکہ ڈیموکریٹس نے 43 نشستیں حاصل کیں
سو رکنی سینٹ میں اکثریت کے لیے 51 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے
دوسری طرف امریکی صدارتی انتخابات کے لیے کئی ریاستوں میں پولنگ مکمل ہو کر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے
ملکی صدارتی انتخابات میں اب تک 538 میں سے ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے263جب کہ ڈیموکریٹک امیدوار کیملا ہیرس نے 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں
کل 538 ووٹ میں سے کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹو کی ضرورت ہے
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں کاسٹ کیا گیا
نیز وائٹ ہاؤس کے سامنے ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ہامیوں کی طرف سے جشن کا آغاز کر دیا گیا ہے
امریکی الیکشن: ڈونلڈ ٹرمپ کا پلڑا بھاری

donald trump and kamala hariss