Connect with us

news

مفتی قوی کہتے ہیں آپ حسین وجمیل ہیں، وینا ملک

Published

on

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنےحالیہ انٹرویو میں مفتی قوی کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ انداز میں نگرانی کرتے ہیں، مفتی صاحب سب کے بارے میں سب جانتے ہیں ایک مرتبہ مجھے بھی کہا کہ آپ کا حسن و جمال کیا ہی کمال کا ہے
حال ہی میں اداکارہ و انہوں نے بگ باس میں شرکت کی اور ناکام شادی سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
وینا ملک نے بتایا کہ ماضی میں بھارتی ریلیٹی شو ’بگ باس‘ میں کام کر کے بہت اچھا لگا لیکن اب تک یہ سمجھ نہیں پائی کہ اس میں ایسا کیا تھا کہ لوگ آج بھی مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، مجھے اس شو کے بعد کافی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔انہوں نے بگ باس میں کام کرنے کے تجربے کے متعلق بتایا کہ شو کا حصہ بننے سے پہلے ایک تحریری معاہدہ ہوتا ہے، جس میں ہر چیز واضح طور پر درج کی جاتی ہے کہ 56 کیمرے گھر کے اندر اور 56 کیمرے گھر سے باہر ہر وقت سب کچھ
ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں، پھر ان کی مرضی پر ہے کہ وہ کیا دکھائیں اور کیا نہیں۔ مفتی قوی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کو خفیہ طور پر دیکھتے رہتے ہیں، ان کےڈرامے دیکھتے ہیں، وہ مجھےبھی کہتے ہیں کہ آپ کا حسن و جمال بھی ہے، جس پر میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو میرے حسن و جمال کا کیسے پتا چلا ؟
وینا ملک نے کہا بگ باس میں جس طرح مجھے دکھایا گیا،
اس کا مفتی قوی کو کیسے پتہ چلا تھا؟ اس وقت یہی سوال میں نے ان سے بھی کیا تھا، جس پر وہ بھڑک اٹھے تھے۔
وینا نے یہ بھی کہا کہ اگر عزت و ذلت دینا کسی انسان کے ہاتھ میں ہو تو وہ کسی کی زندگی برباد کرنے میں ایک منٹ نہیں لگائے گا نہیں معلوم کہ لوگ اتنے سنگ دل کیسے ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مفتی قوی نے ماضی میں ایک دفعہ اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں؟ جس پر وینا نے جواب دیا تھا کہ میرے بچے میرے کام سے اچھی طرح واقف ہیں وہ میرے ساتھ یہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

خیبر پختونخوا حکومت کا لائف انشورنس اسکیم کا آغاز

Published

on

علی امین خان گنڈاپور

پشاور حکومت نے آئندہ سال یکم جنوری سے لائف انشورنس اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ صوبائی حکومت کے 8 فلیگ شپ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ سال یکم جنوری سے لائف انشورنس اسیکم شروع کی جائے گی۔
کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے
انشورنس اسکیم کے تحت سرکاری اسپتال یا صحت کارڈ پینل پر موجود اسپتال کے اندر خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں رقم دی جائے گی، 60 سال تک کی عمر کے شخص کے انتقال کرنے کی صورت میں 10 لاکھ روپے اور 60 سال سے زائد عمر کے شخص کی وفات کی صورت میں 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
اس انشورنس اسکیم کے تحت شہریوں کی لائف انشورنس پر سالانہ کے حساب سے 4.5 ارب روپے کی لاگت آئے گی جو صوبائی حکومت ہی ادا کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے صوبائی اسلامک تکافل انشورنس کمپنی کے قیام کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کردی ہے جب کہ صوبائی حکومت کی اپنی ٹرانسمیشن لائن کے لاٹ 1 کو ہر صورت مقررہ ٹائم لائن کے مطابق ہی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیز وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کے لیے بھی 2 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

جاری رکھیں

news

لاہور اور قرب و جوار کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published

on

زلزلے

لاہور اور گجرات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوے۔
زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی تھا
تفصیلات کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت5.2 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی
البتہ پاکستانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر بتائی گئی
زلزلے کا بنیادی مرکز کھاریاں کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا تاہم فی الحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
لاہور اور گجرات کے علاوہ خانیوال چیچہ وطنی بھلوال چنیوٹ حافظ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے
علاوہ ازیں وزیر آباد سرائے عالمگیر پھالیہ پتوکی سلانولی جلال پور جٹیاں کالا باغ اور سوہاہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے
زلزلہ محسوس ہونے پر لوگ گھروں دفاتر اور دیگر مقامات سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~