Connect with us

film

حسینۂ عالم ایشوریا رائے بچن آج اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، بالی وڈ

Published

on

اداکارہ کی وجۂ شہرت ان کی خوبصورتی اور دلکشی ہے، جس وجہ سے انہوں نے سب کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے،نیز ایشوریا رائے بچن فیملی کی بہو ہونے کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے۔
حال ہی میں جہاں ب امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ باپ بیٹے نے ممبئی میں ایک ہی دن میں ایک ہی عمارت میں 10 اپارٹمنٹس 24 کروڑ 95 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے خرید لیے ہیں وہیں ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان آنیوالی نمرت کور نے یہ کہہ کر خاموشی توڑ دی کہ بچن فیملی میں باپ بیٹے کی یہ جوڑی ہی نہیں بلکہ ریئل اسٹیٹ کے معاملات میں ان کی بہو بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ایشوریا رائے دبئی میں کروڑوں روپے کی جائیداد کی مالکن ہیں، جس میں جمیرہ گالف اسٹیٹس کا عالیشان گھر بھی شامل ہے، جس کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

میں نے خود کو میڈیکل سائنس کے لیے عطیہ کر دیاآدتیا پنچولی

Published

on

آدتیا پنجولی

اداکار آدتیا پنجولی نے خود کو میڈیکل سائنس کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اس لیے کیا تاکہ وہ تحقیق کے لیے طب کے میدان میں مددگار ثابت ہو سکیں
90 کی دہائی میں اکشے کمار اجے دیوگن جب شہرت کی بلندیوں پر تھے اسی وقت ان کے درمیان ایک ایسا شخص موجود تھا جو آدتیا پنجولی کے نام سے جانا جاتا ہے بالی وڈ کا یہ پسندیدہ فنکار 1965 میں پیدا ہوا اور فلم سیلاب یاد رکھے گی دنیا چور اور چاند آتش جنگ اور ساتھی جیسی اہم فلموں میں ادا کاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی
آدتیا نے اپنے جسم کو سائنسی مقاصد کے لیے پیش کر کے صحت کے حوالے سے تعلیم اور طب کے میدان میں اپنا کردار ادا کر دیا ہے
انہوں نے اپنے اس فیصلے کا انکشاف بھی کیا ہے کہ وہ تیرہ دسمبر کو آن لائن گولڈ ایوارڈ تقریب میں اپنی اس خواہش کا باضابطہ اعلان کریں گے
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ اس کار خیر کے پیچھے بڑے نیک مقاصد کار فرما ہیں
انہوں نے کہا کہ فلموں میں تو ہم خود کو ہیرو ظاہر کر دیتے ہیں لیکن اصل ہیرو وہ ہے جو لوگوں کے لیے خیر اور بھلائی کا باعث بنے اور اپنے معاشرے کو کچھ ایسا دے جو آنے والوں کے لیے ترقی جدت اور تحقیق کی نئ راہیں کھولے
ڈاکٹر شیر راجو منوانی نے پنچولی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑی ہمت اور ہمدردانہ جذبے کا کام ہے

جاری رکھیں

drama

مہربانو بولڈ ڈانس پر تنقید کا شکار

Published

on

مہربانو

پاکستان شوبز کی اداکارہ مہر بانو بولڈ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کے سامنے سے دو چار ہیں۔

میرے ہم نشین، بلا، میرے پاس تم ہو، چڑیلز اور ٹکسالی گیٹ جیسے مشہور ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو حاصل کرنے والی اداکارہ مہربانو ان دنوں اپنی بولڈ ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہیں اور انہیں نامناسب لباس پہن کر ڈانس کرنے پر تنقید کا شدید نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مہر بانو کی شادی ہدایت کار اور پروڈیوسر شہروز کاظم علی سے ہوئی جس کے بعد سے وہ اسکرین سے غائب ہیں البتہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو نظر آتی ہیں۔

مہر بانو ڈانس کی بہت شوقین ہیں جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ کلاسز بھی لی ہیں اور وہ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر ڈانس ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک اور ڈانس ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے آف وائٹ شارٹس کے ساتھ گرین ٹینک ٹاپ بھی پہنا ہوا ہے۔

تاہم ان کی اس حالیہ ویڈیو کو مداحوں کی طرف سے پسند نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مہر بانو ہمیشہ ایک ہی طرح کے ڈانس مووز پیش کرتی ہیں اور ان کا لباس بہت بولڈ ہوتا ہے جو انتہائی نا مناسب ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~