news
پی آئی اے: کل اثاثہ جات 152 ارب روپے، نیوز ایجنسی
پی آئی اے کے اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق اس کے پاس کل 152 روپے کے اثاثہ جات ہیں جن میں جہاز سلاٹ روٹس اور دیگر شامل ہیں
مجموعی طور پر پی آئی اے کے پاس 202 ارب روپے کی رائلٹی ہے جس میں سی اے اے اور پی ایس او بھی شامل ہیں پی آئی اے نے 16 سے 17 ارب روپے وصول کرنے ہیں پی آئی اے ملازمین کی تعداد 7100 ہے جبکہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کی تعداد 2400 ہے
پی آئی اے کے پاس مجموعی طور پر چھ ڈائریکٹر 37 جنرل مینیجر ہیں جو کہ عموما دو دو عہدوں پر کام کر رہے ہیں
پی آئی اے میں مجموعی جی ایم کی تعداد 45 ہے اورایکٹو جنرل مینیجرز کی تعداد 37 ہے
news
پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں 12 فیصد اضافہ: جی ایس ایم اے رپورٹ
جی ایس ایم اے کی موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں 2024 کے دوران خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ شرح 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارت میں یہ شرح 39 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 26 فیصد ہے۔ رپورٹ میں مرد صارفین کے انٹرنیٹ استعمال میں بھی 7 فیصد اضافے کا ذکر ہے۔ پاکستان میں 93 فیصد مرد موبائل فون رکھتے ہیں جو بھارت (71 فیصد) اور بنگلہ دیش (68 فیصد) سے کہیں زیادہ ہے۔ جی ایس ایم اے نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی 2020 ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن اسٹریٹیجی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کے نتیجے میں خواتین کے انٹرنیٹ استعمال میں واضح بہتری آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں خواتین، مردوں کے مقابلے میں 38 فیصد کم انٹرنیٹ استعمال کرتی تھیں جو 2024 میں کم ہو کر 25 فیصد رہ گئی۔ اس مثبت پیشرفت کا سہرا جیز، ٹیلی نار اور یو فون جیسے موبائل نیٹ ورکس کی کاوشوں کو بھی دیا گیا ہے۔
news
آسیان ممالک میں 30 گیگا واٹ قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت، نئی رپورٹ کا انکشاف
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آسیان ممالک کے درمیان انٹرکنیکٹڈ گرڈ راہداری شمسی اور ہوائی توانائی کی صورت میں 30 گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو خطے کی توانائی سیکیورٹی، معیشت اور روزگار میں نمایاں بہتری لا سکتی ہے۔ تھنک ٹینک “Ember” کے تجزیے کے مطابق، جدید اور مربوط گرڈ سسٹمز آسیان کو ایک مضبوط قابلِ تجدید توانائی کی مارکیٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا، ویتنام، فلپائن اور تھائی لینڈ 2030 تک 45,076 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائنیں بچھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ کمبوڈیا، ملائیشیا اور سنگاپور پہلے ہی عالمی انرجی اسٹوریج معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، آسیان خطہ جو ماضی میں فاسل ایندھن پر انحصار کرتا تھا، اب 2030 تک 23 فیصد توانائی شمسی اور ہوا سے حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں