news
عالمی سطح پر 38% درخت خطرے میں، آئی یو سی این رپورٹ
نٹرنیشنل یونین فار دی کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کی طرف سے کیے گئے عالمی تجزئیے کے مطابق مجموعی طور پر 38 فی صد درختوں کو خطرات لاحق ہیں۔ ان درختوں کو دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں موسمیاتی تغیر، جنگلات کی کٹائی، غیر مقامی جاندار (ایسے کیڑے یا جانور جو اپنے نئے ماحول کو نقصان پہنچاتے ہیں)، کیڑے اور بیماریوں کے خطرات کا سامنا ہے۔
آئی یو سی این کی طرف سے 25 فی صد سے زیادہ قسم کے درختوں کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ درختوں کی تعداد خطرات سے متاثرہ پرندوں، مملیوں، ریپٹائلز اور ایمفیبیئنز کی تعداد سے دُگنی سے زیادہ ہے۔
ادارے کے مطابق درختوں کا ناپید ہونا ہزاروں پودوں، فنگئی اور جانوروں کے لیے خطرنا ثابت ہوتا ہے۔ درخت اپنے کاربن، پانی اور اجزاء کے سائیکل، مٹی کے بننے اور موسم کو قابو کرنے کے معاملے میں اپنے کردار کی وجہ سے ماحولیات کا اہم جزو ہ تصور کیے جاتے ہیں۔
امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر فارسٹ سروس کے مطابق 100 درخت سالانہ کی بنیاد پر 54 ٹن کاربن مونو آکسائیڈ جبکہ تقریباً 200 کلو دیگر فضائی آلودگی کے مواد کی کشید کر سکتے ہیں۔
news
مہنگائی میں اضافے اور روپے کی قدر میں بہتری کے تازہ اعداد و شمار
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا ہے اور سالانہ شرح مہنگائی 14.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت روز مرہ کی استعمال کی 12 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جیسے کہ انڈے، لہسن اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ ٹماٹر، چکن، اور چینی جیسی کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے، جو عوام کے لئے کچھ ریلیف کا سبب بن سکتی ہے۔
مزید برآں، پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر خلیجی ممالک کی کرنسیوں کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے۔
news
لاہور میں شدید سموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا
لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، اور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 1067 تک جا پہنچا ہے، جو ایک خطرناک سطح ہے۔ دفاع (ڈی ایچ اے)، لبرٹی چوک، اور شملہ پہاڑی جیسے علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح انتہائی بلند رہی، جن میں ڈیفنس کا اے کیو آئی1853 تک اور لبرٹی چوک میں 1208 ریکارڈ ہوا۔ اس شدید آلودگی کے باعث فضا میں ہر منظر دھندلا گیا ہے، اور لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔
بھارت کے شہر کولکتہ اور دہلی بالترتیب 311 اور 258 AQI کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ماہرین ماحولیات نے شہریوں کو خاص طور پر بچوں، بزرگوں، اور بیمار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے، کیوں کہ موجودہ فضائی آلودگی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں، اور طبی ماہرین نے باہر نکلنے والوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔
پنجاب پولیس نے سموگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اور رواں سال ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 1035 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے چالان، 10 ہزار گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس معطل کیے گئے، اور کئی غیر معیاری گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں