news
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 1000 ارب روپے سے زائد سود ادا کیا
پاکستان نے گزشتہ 30 برسوں میں آئی ایم ایف سے تقریباً 29 ارب ڈالر قرض لیا اور 21 ارب 72 کروڑ ڈالر واپس کیے۔ دستاویز کے مطابق، گزشتہ 4 سالوں میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کیا، جو پاکستانی کرنسی میں 1000 ارب روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے۔