Connect with us

news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 91000 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت سینٹی منٹس اور عالمی مالی امداد کی توقعات کے باعث تیزی کا رجحان جاری ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 91843 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے سے مثبت نتائج کی توقع اور سعودی عرب سے خام تیل کی ادائیگیوں میں سہولت ملنے سے مارکیٹ میں اعتماد مزید بڑھا ہے۔ اکتوبر میں اسٹاک انڈیکس میں 9749 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کی وجوہات میں کیپیٹل مارکیٹ کی اچھی مالی رپورٹس، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، اور شرح سود میں ممکنہ کمی شامل ہیں

news

پروسیکیوشن کی طرف سے بھجوائے گئے کیسز اور سیشن ججز کی پیش کی گئی رپورٹس میں تضاد، عالیہ نیلم

Published

on

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں درج مقدمات کے چالان عدالتوں کو بھجوانے کے حوالے سے پراسیکیوشن کو سیشن ججز کی رپورٹس کا جائزہ لے کر آئندہ اعداد و شمار کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پراسیکیوشن کی طرف سے بھجوائے گئے کیسز اور سیشن ججز کی پیش کی گئی رپورٹس میں تضاد ہے، رپورٹس میرے آفس بھیج دی جائیں تاکہ پھر اس کیس کو نمٹایا جاسکے
پراسیکیوٹر نے عدالت کو اطلاع دی کہ 31 جولائی 2024ء تک کے تمام مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھج دیے گئے ہیں
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ اٹک، ملتان، قصور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پراسیکیوشن اور سیشن ججز کی رپورٹس درست ہیں، جبکہ باقی اضلاع کے اعداد و شمار میں فرق آ رہا ہے۔

جاری رکھیں

news

وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ کی نیدرلینڈز کی سفیر سے ملاقات

Published

on

وزیرِ برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ نے نیدرلینڈز کی سفیر سے ایک ملاقات کی، ملاقات میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی محکمہ اپنے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان کوتشکیل دینے جا رہا ہے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کے بجٹ میں 200 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہےاور ہم بہت جلد 50 ہزار خاندانوں کے لیے مینارٹیز کارڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مینارٹیز کے بچوں کو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالر شپس بھی دی جا رہی ہیں۔
ملاقات کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ نیدرلینڈز کی سفیر نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈز کی سفیر نے مذہبی اقلیتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پالیسی کی اہمیت پر بھی زور دیا

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~