news
انسٹاگرام نے اپنے ویڈیو فیچرز میں اہم تبدیلی کر دی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
انسٹاگرام نے اپنے ویڈیو فیچرز میں اہم تبدیلی پیش کر دی ہے اس تبدیلی کے بعد ویڈیو کے معیار کا انحصار ویڈیو کی مقبولیت پر ہوگا
حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک سیشن کے دوران انسٹاگرام کے ہیڈ ایڈم موسیری نے تبدیلی کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی ویڈیو کافی دیر تک نہ دیکھی جا رہی ہو تو پلیٹ فارم اس کی کوالٹی کو کم کر دیتا ہے لیکن اگر کوئی ویڈیو مقبولیت حاصل کر لے تو اس کا معیار واپس بحال کر دیا جاتا ہے ایڈم موسیری کے مطابق معیار میں کمی کا ہونا ایک مجموعی سطح پر کام کرتا ہے جبکہ کمپنی سمجھتی ہے کہ ان تخلیق کاروں کو بہتر کوالٹی ملنی چاہیے جو زیادہ ویوز رکھتے ہیں یہ کوئی بائنری تھریش ہولڈ نہیں بلکہ ایک سلائیڈنگ سکیل ہے۔
انسٹاگرام ویڈیو کی کوالٹی میں تبدیلی اپنے سرور پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کرتا ہے تاکہ انرجی کو بچایا جا سکے ہلکی کوالٹی کی فائلیں زیادہ سٹوریج نہیں لیتیں جس سے بڑے پیمانے پر کمپنی سٹوریج بچ جاتا ہے۔
news
پروسیکیوشن کی طرف سے بھجوائے گئے کیسز اور سیشن ججز کی پیش کی گئی رپورٹس میں تضاد، عالیہ نیلم
عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں درج مقدمات کے چالان عدالتوں کو بھجوانے کے حوالے سے پراسیکیوشن کو سیشن ججز کی رپورٹس کا جائزہ لے کر آئندہ اعداد و شمار کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پراسیکیوشن کی طرف سے بھجوائے گئے کیسز اور سیشن ججز کی پیش کی گئی رپورٹس میں تضاد ہے، رپورٹس میرے آفس بھیج دی جائیں تاکہ پھر اس کیس کو نمٹایا جاسکے
پراسیکیوٹر نے عدالت کو اطلاع دی کہ 31 جولائی 2024ء تک کے تمام مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھج دیے گئے ہیں
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ اٹک، ملتان، قصور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پراسیکیوشن اور سیشن ججز کی رپورٹس درست ہیں، جبکہ باقی اضلاع کے اعداد و شمار میں فرق آ رہا ہے۔
news
وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ کی نیدرلینڈز کی سفیر سے ملاقات
وزیرِ برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ نے نیدرلینڈز کی سفیر سے ایک ملاقات کی، ملاقات میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی محکمہ اپنے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان کوتشکیل دینے جا رہا ہے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کے بجٹ میں 200 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہےاور ہم بہت جلد 50 ہزار خاندانوں کے لیے مینارٹیز کارڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مینارٹیز کے بچوں کو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالر شپس بھی دی جا رہی ہیں۔
ملاقات کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ نیدرلینڈز کی سفیر نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈز کی سفیر نے مذہبی اقلیتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پالیسی کی اہمیت پر بھی زور دیا
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں