Connect with us

news

صرف ساڑھے آٹھ منٹ میں چارج ہونے والی نئی بیٹری متعارف، ٹیکنالوجی

Published

on

پرو لا گیم ٹیکنالوجی نے الیکٹرک وہیکل کی صنعت میں 100 فیصد سلیکون کمپوزٹ اینوڈ کی حامل دنیا کی پہلی بیٹری متعارف کرانے کے ساتھ ایک اہم پیشرفت کی ہے۔
یہ نئی طرز کی بیٹری 2024 میں پیرس موٹر شو میں نمائش کے لیے رکھی گئی جو کہ ای وی ٹیکنالوجی میں ایک اہم جدت کی نشاندہی کرتی ہے اور صنعت کے مستقبل کو ایک نئی شکل دے سکتی ہے۔
اس بیٹری کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ صرف 8.5 منٹ میں چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ موجودہ بیٹریوں کے مقابلے میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کے اندر زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے اس کی چارجنگ کارکردگی بھی بہترین ہے ان پیش رفتوں کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی کارکردگی اور سہولت میں بہت بہتری واقعہ ہونے کی توقع ہے۔
یہ بیٹری پرو لو گیم اور جرمنی کے ایف ای وی گروپ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے بیٹری کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن کی تصدیق عالمی رہنما کے ذریعے کی گئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ توانائی کی کثافت اور تیز چارجنگ کے اعلی معیار کو پورا کرتی ہے۔
بیٹری کی یہ نئی ٹیکنالوجی ای وی انڈسٹری کے لیے ایک نیا معیار مقرر کرتی ہے بہت امکان ہے کہ یہ الیکٹرک گاڑیوں کو زیادہ موثر اور استعمال میں اسان بنا دے گی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

فورٹ نائٹ گیم شاید اب کبھی آئی فون پر دستیاب نہ ہو

Published

on


دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کو حالیہ اپ ڈیٹس اور سرور مرمت کے لیے عارضی طور پر آف لائن کیا گیا، مگر اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گیم دوبارہ کبھی بھی آئی فون پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ ایپک گیمز کے مطابق ایپل کے ایپ اسٹور پالیسیز اور دونوں کمپنیوں کے درمیان جاری دیرینہ تنازع کے باعث گیم کو ایپل ڈیوائسز پر دوبارہ لانچ کرنا ممکن نہیں رہا۔ فورٹ نائٹ کو 2020 میں ایپ اسٹور سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب ایپک نے ایپل کے لازمی پے منٹ سسٹم کی خلاف ورزی کی تھی۔ اگرچہ یورپی یونین کی حالیہ قانون سازی کے بعد گیم وقتی طور پر واپس آئی فون پر آیا تھا، لیکن ایپک کا دعویٰ ہے کہ ایپل نے اب دوبارہ گیم کو ایپ اسٹور پر لانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ فورٹ نائٹ اب آئی فون صارفین کے لیے شاید ہمیشہ کے لیے بند ہو گئی ہے۔ البتہ یہ گیم دیگر پلیٹ فارمز جیسے پلے اسٹیشن، ایکس باکس، اور پی سی پر جلد دوبارہ دستیاب ہو جائے گی۔

جاری رکھیں

news

چاند پر 12 کروڑ سال پہلے تک فعال آتش فشاں موجود تھے: نئی تحقیق

Published

on

چاند


ایک نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ چاند پر تقریباً 12 کروڑ سال پہلے تک آتش فشاں سرگرم تھے۔ یہ نتیجہ چینی مشن چینگ ای 5 کے ذریعے 2020 میں چاند کی سطح سے لائے گئے مٹی کے نمونوں میں موجود باریک شیشے کے 3000 سے زائد ذرات کے تجزیے کے بعد اخذ کیا گیا۔ ان شیشے کے ذرات کی کیمیائی اور طبعی ساخت کے معائنے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے تین ذرات آتش فشانی سرگرمیوں سے جُڑے ہیں۔ ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ سے پتہ چلا کہ یہ ذرات تقریباً 12 کروڑ 30 لاکھ سال پرانے ہیں، جو چاند پر آتش فشانی عمل کے ماضی قریب میں ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف چاند کی ارضیاتی تاریخ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتی ہے بلکہ چاند کی اندرونی ساخت اور اس کے ارتقاء کو بھی بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~