Connect with us

news

پی ٹی آئی پر پابندی ، امریکی ترجمانمیتھیوملر کا اظہارِتشویش

Published

on

میتھیو ملر

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے، ہم انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی، جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا، ہم ان فیصلوں کو دیکھیں گے۔

news

صدارتی آرڈیننس کے تحت احتجاج اور جلسوں پر پابندی، ،آزاد کشمیر

Published

on

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاج اور جلسے جلوس پر پابندیاں عائد کرنےسے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر مظفر آباد، میر پور، باغ، برنالہ اور اٹھ مقام اور نیلم سمیت وادی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بازار، دکانیں، ہوٹل، ڈیری شاپس، ریستوران، میڈیکل اسٹور اور دیگر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

بین الاضلاعی اور پاکستان کے مختلف صوبوں کے لیے جانے والی ٹریفک بھی معطل ہے، مضافاتی علاقوں میں بھی ہڑتال جاری ہے اور وہاں بھی تعلیمی ادارے بند اور ٹریفک معمول سے بہت کم ہے۔

نیز آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا
آزادکشمیر میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف مظاہرہ کرنے والے 5 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں
واضح رہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ایک ماہ قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے احتجاجی جلسے، جلوس، مظاہروں پر پابندی لگائی گئی تھی، صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 7 سال تک قید کی سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کا بیان ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران درجنوں شہری گرفتار ہوئے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی نے 5 دسمبر سے آزاد کشمیر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دے دی تھی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی درخواست پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے اعلانات آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کی جامعہ مساجد سے بھی کروائے گئے۔

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ ایک دن قبل صدارتی آرڈیننس کو عارضی طور پر بھی معطل کر چکی ہے۔

جاری رکھیں

news

سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں

Published

on

رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی

وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا

میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔

سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی

تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔

کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~