Connect with us

news

مہنگائی میں اضافہ کا آغاز، وفاقی ادارہ شماریات

Published

on

مہنگائی میں دوبارہ سے اضافے کا آغاز ہو گیا ہے 19 ضرورت کی اشیا مزید مہنگی ہونے سے مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ 19 انتہائی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا جائزہ لیا جائے تو یہ شرح بڑھ کر 15.02 فیصد پر آگئی ہے۔
اسی دوران روز مرہ اشیاء ضرورت کی 19 اشیاء میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے دی گئی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ رواں ہفتہ 9 ضروری اشیاء کے نرخوں میں کمی جبکہ 13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت 26.24 فیصد, مونگ کی دال کی قیمت 9.86 فیصد، دال چنا کی قیمت 3.15 فیصد، آٹے کی قیمت 2.10 فیصد، ڈیزل کی قیمت 2.01 فیصد، ایل پی جی کی قیمت 1.50 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.65 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح جلانے والی لکڑی کی قیمت 0.35 فیصد، لہسن کی قیمت میں1.31 فیصد، چکن کی قیمت 0.96 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 0.68 فیصد اضافہ ہوا اس کے برعکس آلو کی قیمت میں 1.15 فیصد پیاز کی قیمت میں 7.02 فیصد چینی کی قیمت میں 0.27 فیصد کیلوں کی قیمت میں 2.83 فیصد دال ماش کی قیمت میں 0.72فیصد باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 0.09فیصد اور گڑ کی قیمت میں 1.82 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوران با لحاظ حساس قیمتوں کا اشاریہ سالانہ بنیادوں پر 17732 روپے ماہانہ تک آمدنی والا طبقہ کے لیے مہنگائی کی شرح 0.27فیصد اضافے کے ساتھ 10.29فیصد 17733 روپے سے 22888 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 14.42 فیصد رہی اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے 29517 روپے تک ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.27 فیصد کے اضافے کے ساتھ 17.99 فیصد 29518 روپے سے 44175 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 15.47 فیصد رہی جبکہ44176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والا طبقہ کے لیے مہنگائی کی شرح 0.28 اضافے کے ساتھ 13.77 فیصد رہی ہے۔

news

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ملکی ترقی، امن، اور اقبال کے افکار پر زور

Published

on

اس بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے متعدد اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے حکومت کی کارکردگی، افراط زر میں کمی، زرِ مبادلہ اور برآمدات میں اضافہ جیسے ترقیاتی پہلوؤں کا ذکر کیا اور کہا کہ ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔

دوسری طرف، انہوں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ جانوں سے کھیلنے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

آخر میں، سردار ایاز صادق نے یومِ اقبال کے موقع پر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے افکار میں اتحاد، خودی، اور خود اعتمادی کا درس ہے، اور ان کی شاعری نے مسلم امہ میں ایک علیحدہ وطن کے حصول کا جذبہ بیدار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کی تعلیمات آج بھی ہماری راہنمائی کے لیے بےحد اہم ہیں اور ان سے رہنمائی حاصل کر کے ہم اپنے مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔

جاری رکھیں

news

بھارتی اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑ کر 13 سو کروڑ مالیت کی کمپنی بنالی، آشکا گورادیا

Published

on

بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کی اور پھر اداکاری چھوڑ کر دوسرے شعبوں میں اپنی قسمت آزمائی ان میں سے کچھ نے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
شوبز کو چھوڑنے والے فنکاروں کی فہرست میں ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جنہوں نے اداکاری چھوڑ کر 1300 کروڑ روپے کا کامیاب کاروبار قائم کرلیا۔
جی ہم بات کر رہے ہیں 38 سالہ آشکا گورادیا کی جنہوں نے 22 سال قبل ٹی وی شو ’اچانک 37 سال بعد‘ سے اپنی اداکاری کا سفر شروع کیا لیکن انہیں شہرت ایکتا کپور کے ’کُسم‘ سے حاصل ہوئ
انہوں نے اس کے بعد کئی برس تک مشہور ٹی وی شوز میں پرفارم کیا، ان کے نام اور پرفارمنس سے سب ٹی وی ناظرین واقف ہیں، وہ اپنے وقت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔
انہوں نے سندور تیرے نام کا، ویرود، ناگن، ساس بھی کبھی بہو تھی، پیا کا گھر جیسے اہم ٹی وی سیریل بھی کیے، وہ بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی جیسے رئیلٹی شوز کا بھی حصہ رہی ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے 2019 میں اپنے کیرئیر کے عروج پر شو بز کو چھوڑ کر کارپوریٹ دنیا میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی کاسمیٹک کمپنی ’رینی کاسمیٹکس قائم کرلی

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~