news
حکومتی اکثریت پر مبنی کمیشن کا بینچ ہمیں قبول نہیں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتی اکثریت والے کمیشن کا بینچ ہمیں قبول نہیں ججز کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی ہوگی جس میں حکومت
کی اکثریت ہوگی۔
سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مسودہ پر متفق ہے ہمیں بذریعہ موبائل مسودہ کی فائل بھیجی گئی جس پر ہم نے کہا کہ غور کریں گے۔
آئینی ترمیم کے مطابق آئینی بینچ کے ججز کا تقرر کمیشن کرے گا اگر جوڈیشل کمیشن کی ہیت کا جائزہ لیا جائے نیز اگر آئینی ترمیم منظور ہو جائے تو جو فوری طور پر کمیشن بنے گا وہ حکومت کی طرف سے تشکیل کر دہ ہوگا جس کے بعد حکومت کی تمام اپیلیں آئینی بینچ کی طرف چلی جائیں گی آئینی بینچ کی تشکیل حکومت کے ذریعے ہوگی ملٹری کورٹس کی حکومت کی اپیل کا مقدمہ ہم جیتے ہوئے ہیں لیکن اب حکومت کی اپیلیں آئینی بینچ کے پاس جائیں گی تو یہ ہمیں قابل قبول نہیں۔
پی ٹی آئی اور فضل الرحمان کے درمیان طے پایا کہ آئینی بینچ بھارت کی طرز کا ہونا چاہیے اور سپریم کورٹ کے تین سینیئر ججز میں سے ایک کو چیف جسٹس کے طور پر تعینات کیا جائے گا کمیٹی پارلیمانی ہوگی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اکثریت حکومت ہی کی ہوگی چیف جسٹس کا تقرر بھی حکومت کے ذریعے ہوگا آئینی بینچ کے ججز کا تقرر بھی حکومت ہی کرے گی مطلب عدلیہ کو مکمل طور پر حکومت کے تابع کر دیا گیا ہے یہ ہمیں قابل قبول نہیں تین سینیر ججز حکومت کی خوشی کے لیے ان کے تابع فرمان رہیں۔
اس طرح عدالتی نظام تباہ ہو جاتا ہے دوسری طرف سینیٹر فیصل واوڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے نمبر اور نمبری سب پورے ہیں ترمیم کی منظوری کے لیے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں سب صورتحال واضح ہے ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دی جائے گی فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم آسانی کے ساتھ منظور ہو جائے گی اور ہم سپریم کورٹ کی وضاحت کا دل سے احترام کرتے ہیں۔
news
فورٹ نائٹ گیم شاید اب کبھی آئی فون پر دستیاب نہ ہو
دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کو حالیہ اپ ڈیٹس اور سرور مرمت کے لیے عارضی طور پر آف لائن کیا گیا، مگر اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گیم دوبارہ کبھی بھی آئی فون پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ ایپک گیمز کے مطابق ایپل کے ایپ اسٹور پالیسیز اور دونوں کمپنیوں کے درمیان جاری دیرینہ تنازع کے باعث گیم کو ایپل ڈیوائسز پر دوبارہ لانچ کرنا ممکن نہیں رہا۔ فورٹ نائٹ کو 2020 میں ایپ اسٹور سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب ایپک نے ایپل کے لازمی پے منٹ سسٹم کی خلاف ورزی کی تھی۔ اگرچہ یورپی یونین کی حالیہ قانون سازی کے بعد گیم وقتی طور پر واپس آئی فون پر آیا تھا، لیکن ایپک کا دعویٰ ہے کہ ایپل نے اب دوبارہ گیم کو ایپ اسٹور پر لانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ فورٹ نائٹ اب آئی فون صارفین کے لیے شاید ہمیشہ کے لیے بند ہو گئی ہے۔ البتہ یہ گیم دیگر پلیٹ فارمز جیسے پلے اسٹیشن، ایکس باکس، اور پی سی پر جلد دوبارہ دستیاب ہو جائے گی۔
news
چاند پر 12 کروڑ سال پہلے تک فعال آتش فشاں موجود تھے: نئی تحقیق
ایک نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ چاند پر تقریباً 12 کروڑ سال پہلے تک آتش فشاں سرگرم تھے۔ یہ نتیجہ چینی مشن چینگ ای 5 کے ذریعے 2020 میں چاند کی سطح سے لائے گئے مٹی کے نمونوں میں موجود باریک شیشے کے 3000 سے زائد ذرات کے تجزیے کے بعد اخذ کیا گیا۔ ان شیشے کے ذرات کی کیمیائی اور طبعی ساخت کے معائنے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے تین ذرات آتش فشانی سرگرمیوں سے جُڑے ہیں۔ ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ سے پتہ چلا کہ یہ ذرات تقریباً 12 کروڑ 30 لاکھ سال پرانے ہیں، جو چاند پر آتش فشانی عمل کے ماضی قریب میں ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف چاند کی ارضیاتی تاریخ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتی ہے بلکہ چاند کی اندرونی ساخت اور اس کے ارتقاء کو بھی بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔