head lines
شاہ محمود قریشی کی بہو اغوا، پی ٹی آئی
سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی بہو کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کی بھابھی کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے مہر بانو کے مطابق ایم این اے زین قریشی کی اہلیہ کو نامعلوم نقاب پوش گھر کے قریب سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہمارے ساتھ ظالمانہ سلوک روا رکھا گیا ہے اس کے باوجود میرے خاندان والے ابھی تک عمران خان کے ساتھ ہیں اور یہ ہمیں ہمارے نصب العین سے نہیں ہلا پائے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این اے کے 12 سالہ بیٹے کو اغوا کر کے اس کے سینے کی جلد کو پلاس سے کھینچا گیا فیاض جھگڑا کے بیٹے کو بھی زدو کوب کیا گیا اس کے ناخن پلاس سے نکالے گئے اور یہ سب ظلم اس کی ماں کے سامنے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ان سب مظالم کا فون کالز ریکارڈ موجود ہے
ارکان اسمبلی کو ایک ارب روپے تک کی افرز کی گئیں۔
سوات میں ایک ایم این اے کو بلا کر جو گفتگو کی گئی وہ بھی ہمارے پاس ریکارڈ میں موجود ہے اور ہمارے کئی ایم این ایز پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے ہمارے کاروبار بند کیے جا رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی نے افر کی ہے کہ جن پر پریشر ہے وہ آکر پارٹی کا تحفظ لے سکتے ہیں۔
سعد اللہ بلوچ کی بیوی بہن اور خالہ کو بھی اغوا کیا گیا یہ واقعہ فیصل آباد کی بجائے چندی گڑھ میں ہوا
ریاض فتیانہ کے بیٹے کو پاکستان سے باہر ہندوستان کے کسی علاقے میں چھپایا گیا ہمارے پاس تمام ریکارڈ فون کالز میں موجود ہیں۔
آئینی ترمیم کے حکومتی منصوبے کے خلاف جمعہ کے روز پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ملک گیر شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
کمیٹی کی طرف سے اڈیالہ میں مقید تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی سخت مذمت کی گئی۔
تمام علاقائی مقامی تنظیمات کو ضلع ہیڈ کوارٹرز پر جمعہ کے روز بھرپور پرامن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خانم کو فوری طور پر رہا کیا جائے نیز انتظار حسین پنجو تھا ایڈوکیٹ اعظم سواتی تحریک انصا بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین کو فوری رہائی دی جائے۔
head lines
عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد: بانی پی ٹی آئی کا ٹرمپ سے ذاتی تعلق، فواد چوھدری
عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی مشکل حالات کے باوجود ٹرمپ کی حمایت پر امریکی عوام کی تعریف بھی کی
عمران خان کے مطابق نو منتخب صدر ٹرمپ جمہوریت اور انسانی حقوق کے باہمی احترام پر مبنی پاک امریکہ تعلقات کے لیے بہتر ثابت ہوں گے نیز انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹرمپ عالمی سطح پر امن، انسانی حقوق اور جمہوریت پر زور دیں گے دوسری طرف سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھی تحریر کیا جس میں عارف علوی سابقہ صدر مملکت کی طرف سے کہا گیا کہ آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ امریکہ کے شہریوں کو اپنی خواہش اور امید کے اظہار کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ آپ کی قیادت کے ذریعے اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں
انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ ٹرمپ پاکستان کے اچھے دوست رہے ہیں اور ٹرمپ کی جیت نے دنیا کے آمروں کی ریڑھ کی ہڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا یوکرین اور فلسطین میں جنگ سے پریشان ہے اور اس کے اثرات پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے خط میں عمران خان کی طرف سے ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
دوسری طرف سابق وزیر فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ٹرمپ ضرور مداخلت کریں گے نون لیگ ایک طرف مبارکباد دیتی ہے اور دوسری طرف دھمکیاں یہ لوگ اتنے ہی طاقتور ہیں تو پرانے ٹویٹس ڈیلیٹ نہ کرتے
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ابھی حلف نہیں لیا لیکن رانا ثنا اللہ چاہتے ہیں کہ کوئی بڑا جھگڑا شروع ہو جائے
رانا ثنا اللہ کا ٹرمپ سے متعلق بیان پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے
یہ بیان کہ امریکہ کا کوئی دباؤ حکومت پاکستان پر پریشر ڈال سکتا ہے میرے خیال میں ایسا نہیں ہے
head lines
پاک بحریہ کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نیوی نے اپنے جنگی جہاز سے مقامی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو زمین اور سمندر میں اہداف کو 350 کلومیٹر کی رینج تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس جدید میزائل کو نیویگیشن سسٹم اور رفتار و سمت کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس کیا گیا ہے، جس کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور دیگر اعلیٰ افسران نے کیا۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں