پنجاب میں ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف

پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد دیہاڑی دار اور غیر ہنر مند مزدوروں کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کرنا ہے، جو پہلے 32 ہزار روپے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، یومیہ 8 گھنٹے کام کرنے والے مزدوروں کی یومیہ تنخواہ 1423 روپے 07 پیسے ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کم سے کم اجرت کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ ہو، اسٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی دی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ صوبے کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا ایک تکلیف دہ امر ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ گھریلو ملازمین پر لیبر قوانین کا نفاذ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ورک پلیس پر ایس او پیز اور ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~