Connect with us

head lines

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی اسلام آباد آمد”ایس سی او اجلاس”

Published

on

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی اسلام آباد آمد"ایس سی او اجلاس"
Photo: sahafat

head lines

سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پانچ خوارج گرفتار دو ہلاک، آئی ایس پی آر

Published

on

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران پانچ خوارج گرفتار ہوئے جبکہ دو ہلاک ہو گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر کی 18 تاریخ کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ضلع پشین کے اندر انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک اپریشن کیا اور اپریشن کے دوران پانچ خوارج کو گرفتار کیا گیا۔ ان سے باری اسلح گولا بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی حاصل ہوا اس کے علاوہ ان کے قبضے سے تین خودکش جیکٹ بھی لے لی گئیں۔
گرفتار ہونے والے خوارج دیگر دہشت گردانہ حملوں میں بھی ملوث پائے گئے جو کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کے اندر ہونے والے آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج کو ٹھکانے لگایا گیا اور ان سے بڑی مقدار میں اسلح اور گولا بارود بھی برآمد ہوا پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے اور عوام کو اس مصیبت سے بچانے کے لیے ہر وقت پر عزم ہے۔
دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا گرفتار ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں 129 ایلیجنس بیسڈ اپریشن کیے گئے جن میں سات دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا یہ کاروائیاں لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی بہاولپور اور جھنگ کے علاقوں میں کی گئیں جبکہ لاہور اور بھکر سے فتنہ خوارج کے دو خطرناک دہشت گرد اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیے گئے ہیں دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد نائن ڈیٹونیٹر نائن فٹ حفاظتی گولیاں اسلحہ ٹو آئی ای ڈی بم موبائل فون ممنوعہ پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔

جاری رکھیں

head lines

پی ایم اے: مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی ایس پی آر

Published

on

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ 150 واں پی ایم اے لانگ کورس، 69 واں انٹیگریٹڈ کورس، 24 واں لیڈی کیڈٹ کورس اور 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاکول میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق، اردن، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین، سوڈان، یمن اور دیگر ممالک کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئےہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ازخود پریڈ کا جائزہ لیا اور پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔
آئی ایس پی آر کی اطلاع کے مطابق 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عبداللہ افضل کو بھی اعزازی شمشیر پیش کی گئی جب کہ 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس میں بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر بابر اللہ امان کو گولڈ میڈل دیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سے نیپال کے کشیتیج گرونگ کو نوازا گیا۔
نیز 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر محمد عمر شیراز کو چیف آف آرمی اسٹاف کین، 39 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر محمد سلیمان کو کمانڈنٹ کین اور 24 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر پاکیزہ یعقوب کو بھی کمانڈنٹ کین عطا کی گئیں

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~