اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک منگل کی دوپہر پاکستان پہنچے جہاں نور خان ائیربیس پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔
ایس سی او سربراہی اجلاس میں میزبان پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیکتینوف، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ، کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شرکت کریں گے۔
Leave a Reply