Connect with us

news

ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

Published

on

ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
Photo: sahafat


شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت اور دورہ پاکستان کے لیے چینی وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچے جہاں پر انہیں بچوں نے گلدستے پیش کیے
وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر وزراء جن میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں نے چینی وزیراعظم کا نور خان ائیر بیس پر پرتپاک خیر مقدم کیا
چینی وزیراعظم چیانگ کو پاکستان میں آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور ساتھ ہی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
امید ہے کہ آج آصف علی زرداری چینی وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے مہمانان گرامی گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے
شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں متوقع ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت اعلی حکام کی شرکت بھی متوقع ہے۔

news

فورٹ نائٹ گیم شاید اب کبھی آئی فون پر دستیاب نہ ہو

Published

on


دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کو حالیہ اپ ڈیٹس اور سرور مرمت کے لیے عارضی طور پر آف لائن کیا گیا، مگر اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گیم دوبارہ کبھی بھی آئی فون پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ ایپک گیمز کے مطابق ایپل کے ایپ اسٹور پالیسیز اور دونوں کمپنیوں کے درمیان جاری دیرینہ تنازع کے باعث گیم کو ایپل ڈیوائسز پر دوبارہ لانچ کرنا ممکن نہیں رہا۔ فورٹ نائٹ کو 2020 میں ایپ اسٹور سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب ایپک نے ایپل کے لازمی پے منٹ سسٹم کی خلاف ورزی کی تھی۔ اگرچہ یورپی یونین کی حالیہ قانون سازی کے بعد گیم وقتی طور پر واپس آئی فون پر آیا تھا، لیکن ایپک کا دعویٰ ہے کہ ایپل نے اب دوبارہ گیم کو ایپ اسٹور پر لانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ فورٹ نائٹ اب آئی فون صارفین کے لیے شاید ہمیشہ کے لیے بند ہو گئی ہے۔ البتہ یہ گیم دیگر پلیٹ فارمز جیسے پلے اسٹیشن، ایکس باکس، اور پی سی پر جلد دوبارہ دستیاب ہو جائے گی۔

جاری رکھیں

news

چاند پر 12 کروڑ سال پہلے تک فعال آتش فشاں موجود تھے: نئی تحقیق

Published

on

چاند


ایک نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ چاند پر تقریباً 12 کروڑ سال پہلے تک آتش فشاں سرگرم تھے۔ یہ نتیجہ چینی مشن چینگ ای 5 کے ذریعے 2020 میں چاند کی سطح سے لائے گئے مٹی کے نمونوں میں موجود باریک شیشے کے 3000 سے زائد ذرات کے تجزیے کے بعد اخذ کیا گیا۔ ان شیشے کے ذرات کی کیمیائی اور طبعی ساخت کے معائنے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے تین ذرات آتش فشانی سرگرمیوں سے جُڑے ہیں۔ ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ سے پتہ چلا کہ یہ ذرات تقریباً 12 کروڑ 30 لاکھ سال پرانے ہیں، جو چاند پر آتش فشانی عمل کے ماضی قریب میں ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف چاند کی ارضیاتی تاریخ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتی ہے بلکہ چاند کی اندرونی ساخت اور اس کے ارتقاء کو بھی بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~