news
پاکستان میں بہت سے کام بغیر آئین اور قانون کے ہی ہو جاتے ہیں
ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں کی
سماعت کے دوران قاضی فائز عیسی نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے کام بغیر آئین اور قانون کے ہی ہو جاتے ہیں
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی ایڈیٹر جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ ڈیمز فنڈز کی رقم اپنے پاس نہیں رکھ سکتی
سپریم کورٹ کے آرڈر پر ہی وزیراعظم چیف جسٹس ڈیمز فنڈ اکاؤنٹ کھولا گیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ اکاؤنٹ کی دیکھ بھال کرتا تھا
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیمز فنڈز اور مارک اپ میں بے قاعدگی نہیں ہوئی جس پر چیف جسٹس نے اکاؤنٹ کے عنوان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس کا عنوان غیر مناسب ہے ہمیشہ پریکٹس رہی ہے کہ آئین و قانون کی بجائے عدالتی فیصلوں کو فوقیت نہیں دینی چاہیے
واپڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واپڈا کی طرف سے 2018 سے اب تک 19 عمل درآمد رپورٹیں جمع کروائی جا چکی ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نظر ثانی نہیں سن رہے دیکھ رہے ہیں سپریم کورٹ فنڈز رکھ سکتی ہے یا نہیں
سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا فنڈز کے اکاؤنٹ کا نام تبدیل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں اخبارات میں آج کل بہت کچھ شائع ہو رہا ہے جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا آپ کو عدالت میں اخبار پڑھنے دیں گے نہ ہی یہاں اخبار پڑھیں گے سیاسی باتوں کی بجائے ائین کے تحت معاونت کریں
جس طرح خالد جاوید نے کہا ڈیمز فنڈ کو حکومت کے استعمال کی بجائے ڈیمز کے لیے ہی استعمال کیا جانا چاہیے ڈیم فنڈ کیس کے دوران آرٹیکل 184 کی شک تین کے اختیار کا پھیلاؤ پورے ملک تک تھا جبکہ ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کا یہ کہنا تھا کہ ڈیمز فنڈز پبلک اکاؤنٹ میں گئے تو مارک اپ نہیں مل سکتا
چیف جسٹس آف پاکستان نے سوال کیا کہ کیا فنڈز پبلک اکاؤنٹ سے مارک اپ کے لیے پرائیویٹ بینکوں میں رکھے جا سکتے ہیں جس پر ایڈیشنل ایڈیٹرجنرل نے کہا کہ میں نے اپنی 37 سالہ ملازمت میں ایسا کبھی نہیں دیکھا جسٹس فائز عیسی نے کہا ہم ڈیمز بنانے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے کی طرف نہیں جائیں گے
متاثرین وکیل نے کہا کہ تھرڈ پارٹی کے تنازعات بھی اس کیس سے جڑے ہیں جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا آپ نے اس وقت نظر ثانی نہیں دائر کرتے جب سپریم کورٹ میں عجیب و غریب چیزیں ہو رہی ہوتی ہیں اس وقت کو ئی اعتراض نہیں کرتا
لیگل ایڈوائزر سٹیٹ بینک کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈیمز فنڈز میں اس وقت 23 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے فنڈ میں انے والی رقم 11 ارب روپے اور اس پر مارک کا 12 ارب روپے سے زائد ہے
news
مہنگائی میں اضافے اور روپے کی قدر میں بہتری کے تازہ اعداد و شمار
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا ہے اور سالانہ شرح مہنگائی 14.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت روز مرہ کی استعمال کی 12 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جیسے کہ انڈے، لہسن اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ ٹماٹر، چکن، اور چینی جیسی کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے، جو عوام کے لئے کچھ ریلیف کا سبب بن سکتی ہے۔
مزید برآں، پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر خلیجی ممالک کی کرنسیوں کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے۔
news
لاہور میں شدید سموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا
لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، اور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 1067 تک جا پہنچا ہے، جو ایک خطرناک سطح ہے۔ دفاع (ڈی ایچ اے)، لبرٹی چوک، اور شملہ پہاڑی جیسے علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح انتہائی بلند رہی، جن میں ڈیفنس کا اے کیو آئی1853 تک اور لبرٹی چوک میں 1208 ریکارڈ ہوا۔ اس شدید آلودگی کے باعث فضا میں ہر منظر دھندلا گیا ہے، اور لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔
بھارت کے شہر کولکتہ اور دہلی بالترتیب 311 اور 258 AQI کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ماہرین ماحولیات نے شہریوں کو خاص طور پر بچوں، بزرگوں، اور بیمار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے، کیوں کہ موجودہ فضائی آلودگی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں، اور طبی ماہرین نے باہر نکلنے والوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔
پنجاب پولیس نے سموگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اور رواں سال ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 1035 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے چالان، 10 ہزار گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس معطل کیے گئے، اور کئی غیر معیاری گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں