خیر پور میں کزن سے پسند کی شادی نہ ہونے پر دونوں کزنز نے اپنے خاندان کے 13 افراد کو زہر دے کر ہلاک کر دیا
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استعدعا کی جائے گی
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکا اور لڑکی دونوں اپنے خاندان والوں کو زہر دینے کا اعتراف کر چکے ہیں
ذرائع کے مطابق 17 اگست کو ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی پراسرار موت ہوئی تھی مرنے والوں میں چار بچے موقع پر ہی جان بحق ہو گئے تھے جبکہ نو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تمام افراد کی موت زہر ملی غذا کھانے سے ہوئی مرنے والوں میں ملزمہ کے والدین اور آٹھ بہن بھائی جب کہ لڑکے کا باپ اور دو بھائی شامل ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سرکار کی مدعیت میں 13 افراد کی ہلاکت کے خلاف ملزمان پر مقدمہ درج کیا ہے
Leave a Reply