news
عمران خان کی فوج کومذاکرات کی پیشکش
پی ٹی آئی کے بانی نے عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ انہوں نے کبھی فوج پر الزامات نہیں لگائے، بلکہ صرف تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے تو وہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے ایس آئی ایف سی، محسن نقوی اور آئی جی پنجاب پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔ انہوں نے جسٹس عامر فاروق سے درخواست کی کہ ان کے مقدمات سے الگ ہو جائیں۔ 9 مئی کے حوالے سے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے سزا دیں۔
news
عمران خان کے کیسز کی اچانک سماعت ملتوی، وکیل کے خدشات
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کیسز کی سماعت اچانک ملتوی ہونے پر وکیل نے تشویش کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق، کیسز کی سماعت غیرمعمولی طور پر ملتوی ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے، جبکہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی 26 فروری تک ملتوی کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اچانک سماعت ملتوی ہونے پر مجھے شکوک و شبہات ہیں، اور میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہوں، کیونکہ پچھلی بار ایسی پابندیوں کے دوران عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا اور غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وکلاء اور خاندان کے افراد کی ملاقات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کروائی جائے، تاکہ ان کی صحت و سلامتی کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اچانک 10 دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
news
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فواد چوہدری کے حملے کی مذمت
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کے شعیب شاہین پر حملے کو سنگدلانہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اس جھگڑے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صرف شعیب شاہین پر نہیں بلکہ تحریک انصاف کے چہرے پر بھی طمانچہ ہے۔ انہوں نے شعیب شاہین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کسی بھی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔
سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں فواد چودھری کی مذمت کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی گالم گلوچ اور بدزبانی ان کے فحش گوئی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چودھری کا شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگدلانہ اقدام ہے اور یہ دلیل و منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار کرتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کی ذات سے بانی چیئرمین کی ہدایت پر لاتعلقی اختیار کرنے کے بعد یہ تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔ ان کا ماضی بھی ایسے کئی واقعات سے بھرا ہوا ہے۔ سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فواد چودھری کی جانب سے طاقت کے استعمال اور مخالفین سے اسکور برابر کرنے کے لیے ایسے حربوں کا استعمال یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ ایسے کئی واقعات ان کے ماضی میں بھی موجود ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں