news
سپریم کورٹ: 63 اے کیس کالعدم قرار
سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر ارٹیکل 63 اے پر نظر ثانی کیس کی سماعت منظور کر لی ہے ۔ سپریم کورٹ نے ارٹیکل 63اے کی تشریح کرتے ہوئے پہلے یہ قرار دیا تھا کہ اگر کوئی انحراف کرے تو اس کا ووٹ شمار بھی نہیں کیا جائے گا اس فیصلے کو واپس لے لیا ہے ۔جو نظر ثانی کی درخواست تھی اسے پانچ رکنی بنچ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے
بنیادی طور پر یہ نظر ثانی کی درخواست تھی جو سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔اس کی حمایت ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق کی جانب سے بھی کی گئی تھی اور پاکستان تحریک انصاف نے اس عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا تھا ۔دلائل مکمل ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں بھی اب یہ فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔
عدالت نے متفقہ طور پر نظر ثانی کی اپیل منظور کر لی ہے اور کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائض عیسی کی طرف سے اپیل متفقہ طور پر منظور کی جاتی ہے۔ جو ارٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق جسٹس منیب کا فیصلہ تھا 2022 کا وہ بھی واپس لیا جاتا ہے ۔اس فیصلے کے خلاف بنیادی طور پر بھی جو نظرثانی دائر کی گئی تھی اس میں یہ موقف اپنایا گیا تھا کہ ائین کو دوبارہ لکھ لیا جاتا ہے اور آج سپیکر کی جانب سے بھی عدالت کے سامنے یہی موقف رکھا گیا کہ ائین میں یہ الفاظ شامل نہیں تھے کہ ووٹ کو ڈس ریگارڈ کیا جائے گا
بیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے لیے عدالت سے اجازت طلب کریں اگر اجازت ملے تو میں ضرور کچھ پوائنٹس عدالت کو بتا کر اپنا موقف بیان کرنا چاہوں گا۔ لیکن عدالت سے اجازت نہیں ملی جس پر مجھے عمران خان کی طرف سے کہا گیا کہ میں ان کا یہ موقف بیان کر دوں کہ وہ پروسیڈنگز میں پارٹی سپیٹ نہیں کریں گے۔ اس کے بعد سے ہم نے ودڈرا کر لیا ،پانچ رکنی بینچ کا جو فیصلہ ہونے جا رہا ہے یقینا یہ فیصلہ ہمارے مطابق وہ بینچ کرے گا جو قانون کے مطابق تشکیل نہیں دیا گیا ۔
اس کا فیصلہ اس وقت تک قابل عمل نہیں ہوگا جب تک کہ سپریم کورٹ اس پر یہ فیصلہ نہ کرے کہ یہ بینچ قانونی ہے یا نہیں ہے.بعد ازاں مجھے عدالت کی طرف سے کہا گیا کہ آپ ایز اے فرینڈ آف کورٹ کچھ سوالات کے جواب دیں، جس پر میں نے ایز اے پروفیشنل لائر جواب دیے ۔آبھی عدالت کی سماعت جاری ہے تاہم میں نے اپنے جواب دے کر عدالت کو اپنا موقف واضح کر دیا ہے ۔
ابھی تک بینچ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تشکیل نہیں دیا گیا اس لیے ان کو رک جانا چاہیے وہ فیصلہ نہیں کر سکتے ۔آخر میں ،میں نے عدالت کو درخواست کر کے یہ بھی کہا کہ آپ 17 یا 18 جتنے بھی ججز ہیں سب کو بٹھا کر اس مسئلے کو حل کریں ورنہ اگر آپ نے 63 اے کی تشریح کو تبدیل کر دیا تو یہ ہارس ٹریڈنگ پاکستان میں واپس آ جائے گی ۔
آج صبح کا بلاول بھٹو کا بیان جو اخباروں میں بھی شائع ہوا کہ 25 اکتوبر سے پہلے پہلے امینڈمنٹ کے بل کو پاس کروانا ہے اس کا بھی صبح عدالت میں ذکر کیا گیا تھا جس پر عدالت نے کہا کہ ہم آپ کو نہیں سنیں گے۔ عدالت میں آبھی کیس چل رہا ہے لیکن ہم اس زیادہ پارٹیسپیٹ نہیں کر سکتے اس لیے ہم اس پروسیڈنگ سے ود ڈرا کر رہے ہیں اب اگر عدالت اپنی پروسیڈنگز کو جاری رکھتی ہے اور کوئی فیصلہ کرتی ہے تو وہ میرا خیال میں آئینی نہیں ہوگا
news
مفتی قوی کہتے ہیں آپ حسین وجمیل ہیں، وینا ملک
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنےحالیہ انٹرویو میں مفتی قوی کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ انداز میں نگرانی کرتے ہیں، مفتی صاحب سب کے بارے میں سب جانتے ہیں ایک مرتبہ مجھے بھی کہا کہ آپ کا حسن و جمال کیا ہی کمال کا ہے
حال ہی میں اداکارہ و انہوں نے بگ باس میں شرکت کی اور ناکام شادی سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
وینا ملک نے بتایا کہ ماضی میں بھارتی ریلیٹی شو ’بگ باس‘ میں کام کر کے بہت اچھا لگا لیکن اب تک یہ سمجھ نہیں پائی کہ اس میں ایسا کیا تھا کہ لوگ آج بھی مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، مجھے اس شو کے بعد کافی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔انہوں نے بگ باس میں کام کرنے کے تجربے کے متعلق بتایا کہ شو کا حصہ بننے سے پہلے ایک تحریری معاہدہ ہوتا ہے، جس میں ہر چیز واضح طور پر درج کی جاتی ہے کہ 56 کیمرے گھر کے اندر اور 56 کیمرے گھر سے باہر ہر وقت سب کچھ
ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں، پھر ان کی مرضی پر ہے کہ وہ کیا دکھائیں اور کیا نہیں۔ مفتی قوی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کو خفیہ طور پر دیکھتے رہتے ہیں، ان کےڈرامے دیکھتے ہیں، وہ مجھےبھی کہتے ہیں کہ آپ کا حسن و جمال بھی ہے، جس پر میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو میرے حسن و جمال کا کیسے پتا چلا ؟
وینا ملک نے کہا بگ باس میں جس طرح مجھے دکھایا گیا،
اس کا مفتی قوی کو کیسے پتہ چلا تھا؟ اس وقت یہی سوال میں نے ان سے بھی کیا تھا، جس پر وہ بھڑک اٹھے تھے۔
وینا نے یہ بھی کہا کہ اگر عزت و ذلت دینا کسی انسان کے ہاتھ میں ہو تو وہ کسی کی زندگی برباد کرنے میں ایک منٹ نہیں لگائے گا نہیں معلوم کہ لوگ اتنے سنگ دل کیسے ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مفتی قوی نے ماضی میں ایک دفعہ اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں؟ جس پر وینا نے جواب دیا تھا کہ میرے بچے میرے کام سے اچھی طرح واقف ہیں وہ میرے ساتھ یہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔
news
بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفاں کیے ہوئے، نواز شریف
نواز شریف نے لندن میں ایک اجلاس کے دوران شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی گفتگو کا آغاز کیا
اور کہا بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفاں کیے ہوئے
دوران گفتگو مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے اجلاس کے شروعکا سے کہا کہ اس سارے عرصے کے دوران ہمارے ساتھ بہت کچھ ہوا ہے ہم نے بڑے صبر سے کام لیا ہے اسی لیے میں اکثر کہتا ہوں کہ مجھے نہ چھیڑیں
اج کل مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی امریکہ میں اجلاس کے دوران کی جانے والی گفتگو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں نواز شریف کو اجلاس میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں