news
وکی لیکس :جولین اسانج
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے اپنا پہلا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ 14 سالہ قانونی جنگ لڑنے اور 62 ماہ کی قید کے بعد مجھے جو رہائی ملی ہے، میں نے وہ جرم قبول کر کے حاصل کی ہے ۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے بین الاقوامی تنظیم انسانی حقوق کے کنوینشن کے لیے کونسل آف یورپ میں قانونی امور اور انسانی حقوق کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، میں نے آزادی کے حصول کا انتخاب کیا بانسبت ناقابل یقین انصاف کے انتظار سے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آزادی اس لیے نہیں دی گئی کہ بالاخر مجھے انصاف مل گیا بلکہ میں نے یہ رہائی اہم معلومات حاصل کرنے اور انہیں عوام تک پہنچانے کا جرم قبول کر کے حاصل کی ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے جو کچھ قید میں برداشت کیا وہ قابل بیان نہیں۔
میں تنہائی میں جن اذیتوں سے گزرا ہوں ذہنی طور پر ان سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے 2010 میں امریکہ کی خفیہ معلومات ظاہر کر دی تھیں وکی لیکس میں امریکہ کی افغانستان اور عراق میں جنگ عالمی رہنماؤں سے تعلقات امریکی محکمہ خارجہ کی خط وکتابت سمیت دیگر دستاویزات تھیں جو لوگوں پر اشکار کر دی گئی تھیں اور ان دستاویزات کے ذریعے امریکہ سے متعلق ظاہر ہونے والے انکشافات اور حقائق نے دنیا بھر میں ایک تہلکہ برپا کر دیا تھا
news
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ملکی ترقی، امن، اور اقبال کے افکار پر زور
اس بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے متعدد اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے حکومت کی کارکردگی، افراط زر میں کمی، زرِ مبادلہ اور برآمدات میں اضافہ جیسے ترقیاتی پہلوؤں کا ذکر کیا اور کہا کہ ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔
دوسری طرف، انہوں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ جانوں سے کھیلنے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
آخر میں، سردار ایاز صادق نے یومِ اقبال کے موقع پر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے افکار میں اتحاد، خودی، اور خود اعتمادی کا درس ہے، اور ان کی شاعری نے مسلم امہ میں ایک علیحدہ وطن کے حصول کا جذبہ بیدار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کی تعلیمات آج بھی ہماری راہنمائی کے لیے بےحد اہم ہیں اور ان سے رہنمائی حاصل کر کے ہم اپنے مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔
news
بھارتی اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑ کر 13 سو کروڑ مالیت کی کمپنی بنالی، آشکا گورادیا
بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کی اور پھر اداکاری چھوڑ کر دوسرے شعبوں میں اپنی قسمت آزمائی ان میں سے کچھ نے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
شوبز کو چھوڑنے والے فنکاروں کی فہرست میں ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جنہوں نے اداکاری چھوڑ کر 1300 کروڑ روپے کا کامیاب کاروبار قائم کرلیا۔
جی ہم بات کر رہے ہیں 38 سالہ آشکا گورادیا کی جنہوں نے 22 سال قبل ٹی وی شو ’اچانک 37 سال بعد‘ سے اپنی اداکاری کا سفر شروع کیا لیکن انہیں شہرت ایکتا کپور کے ’کُسم‘ سے حاصل ہوئ
انہوں نے اس کے بعد کئی برس تک مشہور ٹی وی شوز میں پرفارم کیا، ان کے نام اور پرفارمنس سے سب ٹی وی ناظرین واقف ہیں، وہ اپنے وقت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔
انہوں نے سندور تیرے نام کا، ویرود، ناگن، ساس بھی کبھی بہو تھی، پیا کا گھر جیسے اہم ٹی وی سیریل بھی کیے، وہ بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی جیسے رئیلٹی شوز کا بھی حصہ رہی ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے 2019 میں اپنے کیرئیر کے عروج پر شو بز کو چھوڑ کر کارپوریٹ دنیا میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی کاسمیٹک کمپنی ’رینی کاسمیٹکس قائم کرلی
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں