Connect with us

news

ہر قسم کا تشدد اور انتشار پسندی قابل مذمت: مریم نواز

Published

on

maryam

عالمی یوم عدم تشدد کے موقع پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کسی بھی قسم کے تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ یوم عدم تشدد کے موقع پر امن و امان کا پیغام دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عدم تشدد کا راستہ ہی حقیقت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

Image result for international day of non violence 2024

کسی بھی معاشرے کی ترقی اور فلاح بہبود کے لیے امن اور برداشت کی اشد ضرورت ہے ا۔نہوں نے کہا عدم تشدد کا نظریہ درحقیقت انسانیت کا سب سے بڑا نظریہ ہے ہمیں آپس کے اختلاف رائے کو تشدد اور سختی کی بجائے بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کلچر کو فروغ دینا چاہیے۔

جبکہ دوسری جانب کل نابینہ افراد نے لاہور میں احتجاج کیا اور وزیراعظم ہاؤس جانے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ انتہائی سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا ان پر لاٹھی چارج اور تشدد کیا گیا۔ ایک ہفتے سے زائد دن ہو گئے احتجاج کرنے والے نابینہ افراد وزیراعظم ہاؤس جا کر وزیراعلی پنجاب سے ملا ملاقات کرنا چاہتے تھے۔


ان کے مطالبات میں شامل تھا کہ ان کے لیے نوکریوں کا بندوبست کیا جائے، نوجوان نابینہ افراد کو باقاعدہ روزگار فراہم کیا جائے اور جو لوگ ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں ان کو ریگولر کیا جائے ۔اس مطالبے پر پولیس اور نابینہ افراد کے درمیان شدید قسم کی دھکم پیل ہوئی ۔ لوہے کے بیریرز کے لگا کر انہیں آگے بڑھنے سے روکا گیا، جس سے ٹکرا ٹکرا کر نابینہ افراد زخمی ہو گئے پولیس نے ان پر لاٹھی چارج بھی کی، ان کی وائٹ سٹکس بھی چھین لی گیں

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی، ذرائع

Published

on

میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے
مقامی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 2005 روپے فی تولہ کی کمی سے دو لاکھ 84 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی سے دو لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا ہے
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا ریٹ 25 ڈالر کم ہو کر 20752 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے

جاری رکھیں

news

نئے اے آئی الگوردم کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کی اسکرین ٹائم میں اضافہ، میٹا

Published

on

کمپنی کی طرف سے نئے اے آئی الگوردم متعارف کرانے کے بعد سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے اسکرین ٹائم میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے پیش کی جانے والی اس سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اے آئی فیچر میں بہتری کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام پر وقت صرف کرنے کے دورانیے میں بالترتیب 8 اور 6 فی صد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اوسط صارف کتنا اضافی وقت ان پلیٹ فارم پر گزار رہا ہے۔ البتہ، ای مارکٹرز کی طرف سے لگائے جانے والے حالیہ تخمینے کے مطابق امریکا میں بالغ افراد روزانہ کی بنیاد پر اندازاً 30 منٹ تک فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پلیٹ فارمز پر گزارتےہیں۔ سال بھر کے دوران اسکرین ٹائم کا یہ اضافہ 10 سے 15 گھنٹے کا بنتا ہے۔
میٹا چیف مارک زکر برگ کے مطابق امید ہےکہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ایسی نئی فیڈ شامل کی جائے جو اے آئی سے بنے مواد کو براہ راست دیکھ سکے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~