انٹرنیشنل
ٹیکٹونک پلیٹس کے تصادم سے 15 سے 50 میٹر تک کا اضافہ:ماؤنٹ ایورسٹ
یو سی ایل کی تحقیق کے مطابق نیپال میں موجود دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اب تک ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی میں 15 سے 50 میٹر تک اضافہ ہو چکا ہےمحققین کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی میں 75 کلو میٹر دور واقعہ ارون بیسن میں زمین کے کٹاؤ کی وجہ سے سالانہ دو ملی میٹر تک کا اضافہ ہو رہا ہےہمالیہ کا یہ پہاڑی سلسلہ تقریبا 40 50 ملین سال کا بھی ہندوستانی اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹس کے تصادم کی وجہ سے وجود میں آیا اور اب اسی عمل کی وجہ سے پہاڑوں کی بلندی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
حالیہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان پہاڑوں کی بلندی میں اضافہ کرنے میں دریائے ارون کا بھی عمل دخل شامل ہے کیونکہ دریائے ارون ہمالیہ سے گزرتے ہوئے زمین کی اوپری سطح پر موجود مواد کو بہا کر لے جاتا ہے جس کے باعث زمین کی اوپری سطح کے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے اور زمین کی نچلی سطح اوپر کی جانب بڑھ جاتی ہے ۔
اس عمل کو “ائیسو اسٹیٹک ریباؤنڈ” بھی کہا جاتا ہےماؤنٹ ایورسٹ چین اور نیپال کی سرحد کے قریب واقعہ ہے جس کا شمالی حصہ چین میں ہے واضح رہے کہ دریائے ارون چین کے ریجن تبت سے نیپال کی طرف بہتا ہے اور پھر دو دیگر دریاؤں کے ساتھ ملتا ہے اور دریائے کرسی بن جاتا ہے جو بالاخر شمالی بھارت میں موجود دریائے گنگا میں شامل ہو جاتا ہے
news
اسرائیلی حملے: 22 فلسطینی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 لبنانی شہید
لبنان اور غزا میں اسرائیلی حملوں کے باعث متعدد شہادتیں ہوئیں
ذرائع کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجرین کیمپ پر بمباری ہوئی جس کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید ہو گئے
ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں کی جانے والی بمباری اتنی شدید تھی کہ اس سے شدید زلزلہ محسوس ہوا
علاوہ ازیں اسرائیل کی فورسز نے جنوبی لبنان میں گزشتہ دو دن کے اندر اقوام متحدہ کی امن فوج پر بھی حملہ کیا
لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 60 افراد جان بحق اور 168 زخمی ہوئے
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل نے 57 فضائی اوور شیلنگ کی جس میں سے زیادہ تر حملے جنوبی لبنان پر ہوئے
عراق کے مسلح گروپ نے شمالی اسرائیل میں ڈرون حملے کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی اسرائیل میں اہم اور ضروری جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں گولن کی پہاڑیوں پر بھی حملے ہوئے ہیں تاہم ان حملوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
head lines
اسرائیل کو جلد مزید ہتھیار دیں گے
ذرائع کے مطابق سات اکتوبر کو حماس پر حملے کے متاثرین کی یاد میں جرمنی کی پارلیمنٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے اعلان کیا گیا وہ بہت جلد اسرائیل کو ہتھیار فراہم کریں گے
جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہم نے پہلے بھی اسرائیل کو ہتھیار دیے تھے اور اب بھی ہتھیار فراہم کریں گے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کسٹمر نے 67 لاکھ روپے سے زائد ٹپ دے دی