Connect with us

news

وفاق نے ورلڈ بینک سے 400 ملین ڈالر کا فنڈ لے کر اپنی جیب میں رکھ لیا :بلاول بھٹو

Published

on

کوئٹہ میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کے وسائل بہت ہی کم اور بلوچستان کے وسائل اس سے بھی زیادہ کم ہے۔انہوں نے کہا ن۔ لیگ اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کے لیے معاہدہ ہوا تھا اور معاہدے کی شرط تھی کہ سیلاب متاثرین کی بحالی پہلی ترجیح ہوگی ۔

میں جانتا ہوں کہ وفاق کا حصہ سندھ کو دلانے میں کن مشکلات کا سامنا رہا ہے مجھے یوں لگتا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے ملک میں 2022 میں بدترین سیلاب آیا ہم بلوچستان کی عوام کی ہر ممکن مدد کریں گے وزیر خارجہ نےوزیراعظم کے ساتھ دنیا کے سامنے کھڑے ہو کر وعدے کیے ورلڈ بینک یورپی یونین سے فنڈنگ بحیثیت وزیر خارجہ حکومتی سطح پر اکٹھی کی اس فنڈنگ کا مقصد بے گھر افراد کو گھر بنا کر دینا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ جتنی فنڈنگ ملے گی وہ متاثرین پر خرچ ہوگی ہم نے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے فنڈ کا بندوبست کیا یہ میرا منصوبہ ہے جو ہم نے ورلڈ بینک کے سامنے رکھا سیلاب متاثرین کو صرف گھر بنا کر ہی نہیں دینا بلکہ انہیں زمین کا بھی مالک بنانا ہے سیلاب متاثرین کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے گھر بنانے ہیں سارے گھر ہم نے تو نہیں بنائے لیکن گھر بن رہے ہیں ہم نے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی فنڈنگ کا بندوبست کیاوہ پیسہ کسی بابو یا بیوروکریٹ کے ہاتھ میں نہیں ہے2022 سے وفاق نے ایک بھی گھر نہیں بنایا میں بیرون ملک سے کیا گیا وعدہ سندھ میں پورا کر رہا ہوں یہ کام بلوچستان کی عوام کے ساتھ کیوں نہیں ہو رہا؟

وفاق آپ کو ایک روپیہ دے رہے ہیں وہ بھی اپنی جیب میں رکھا ہوا ہے میں چاہتا ہوں آپ یہ پیسہ فوری سیلاب متاثرین تک پہنچائیں سیلاب متاثرین کے لیے ورلڈ بینک سے پہلے صوبائی وفاقی حکومت کو مدد کرنا چاہیے آپ اپنا حصہ ڈالنے اور اپنا پیسہ دینے کو تیار ہیں تو دنیا سے مزید فنڈنگ بھی مل سکتی ہے وفا ق نے ورلڈ بینک سے 400 ملین ڈالر کا فنڈ لے کر اپنی جیب میں رکھ لیا

news

پروسیکیوشن کی طرف سے بھجوائے گئے کیسز اور سیشن ججز کی پیش کی گئی رپورٹس میں تضاد، عالیہ نیلم

Published

on

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں درج مقدمات کے چالان عدالتوں کو بھجوانے کے حوالے سے پراسیکیوشن کو سیشن ججز کی رپورٹس کا جائزہ لے کر آئندہ اعداد و شمار کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پراسیکیوشن کی طرف سے بھجوائے گئے کیسز اور سیشن ججز کی پیش کی گئی رپورٹس میں تضاد ہے، رپورٹس میرے آفس بھیج دی جائیں تاکہ پھر اس کیس کو نمٹایا جاسکے
پراسیکیوٹر نے عدالت کو اطلاع دی کہ 31 جولائی 2024ء تک کے تمام مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھج دیے گئے ہیں
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ اٹک، ملتان، قصور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پراسیکیوشن اور سیشن ججز کی رپورٹس درست ہیں، جبکہ باقی اضلاع کے اعداد و شمار میں فرق آ رہا ہے۔

جاری رکھیں

news

وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ کی نیدرلینڈز کی سفیر سے ملاقات

Published

on

وزیرِ برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ نے نیدرلینڈز کی سفیر سے ایک ملاقات کی، ملاقات میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی محکمہ اپنے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان کوتشکیل دینے جا رہا ہے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کے بجٹ میں 200 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہےاور ہم بہت جلد 50 ہزار خاندانوں کے لیے مینارٹیز کارڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مینارٹیز کے بچوں کو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالر شپس بھی دی جا رہی ہیں۔
ملاقات کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ نیدرلینڈز کی سفیر نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈز کی سفیر نے مذہبی اقلیتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پالیسی کی اہمیت پر بھی زور دیا

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~