Connect with us

news

صارم برنی

Published

on

دستاویزات میں جعل سازی اور انسانی سمگلنگ کے ملزم صارم برنی نے جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں اپنے خلاف درج مقدمے کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی۔ صارم برنی ایک غیر منافع تنظیم صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں، ملزم نے اپنے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ان کے وکیل کے مطابق ان کا موکل پانچ جون سے قید ہے 24، جون کو عبوری چارج شیٹ جمع کرائی گئی تھی تاہم ابھی تک مقدمے کی سماعت شروع نہیں ہوئی ۔وکیل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جن لڑکیوں کو مبینہ طور پر بیرون ملک سمگل کل کیا گیا تھا وہ اب بھی پاکستان میں موجود ہیں ۔برنی کی قانونی ٹیم نے عدالت پر زور دیا کہ وہ مقدمے کی سماعت کو تیز کرے اور جلد سماعت کے لیے ہدایت جاری کریں

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ ملے گی

Published

on

آئی ایم ایف

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 1.3 ارب ڈالر فراہم کرنے جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن، جولی کوزیک، نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر گفتگو کامیاب رہی، اور اس کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم 28 ماہ کے دوران فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان آئے گا تاکہ نئے مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دے سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام ستمبر میں طے پا چکا ہے، جس کے تحت پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب ڈالر اقساط کی صورت میں ملیں گے۔

دوسری جانب، آئی ایم ایف اگلے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی نگرانی بھی کرے گا، اور اس سلسلے میں ایک اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔

جاری رکھیں

news

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بڑی تباہی اور ہلاکتوں کا خدشہ

Published

on

میانمار

میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ اور چین تک محسوس کیے گئے۔ میانمار کے وسطی حصے میں مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس ہوا، جس کے بعد 6.8 شدت کا ایک آفٹرشاک بھی آیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں عمارتیں گر گئیں اور 43 افراد ملبے تلے دب گئے۔ بنکاک کی سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، جس کے بعد میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کر دی گئیں، جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

چین کے ارضیاتی مرکز نے یونان میں زلزلے کی شدت 7.9 بتائی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، طاقتور زلزلے کے بعد تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں افراتفری پھیل گئی، اور کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ بنکاک میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے، جن میں زیادہ تر ہوٹل کے مہمان تھے جو غسل خانے اور تیراکی کے ملبوسات میں تھے۔ میانمار کی جانب سے فوری طور پر نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~