news
صوابی تھانے میں دھماکہ دو ہلاک
صوابی تھانے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو ہو گئی ،ایک شخص نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے درجنوں دیگر افراد کو علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر صوابی ہارون رشید نے بتایا کہ دھماکہ پہلی منزل پر تھانے کے گودام کے کمرے میں ہوا جہاں دہشت گردوں سے وقتا فوقتا برامد ہونے والا بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔ نگرانی کرنے والے کیمرے کی فوٹیج سے پتہ چلا کہ تھانے میں ایک بہت بڑا شعلہ بھڑک رہا ہے جس کے بعد ،جمعرات کی رات ایک زوردار دھماکہ ہوا ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بظاہر شارٹ سر کٹ کے باعث ہوا اور پھر متعدد دھماکے ہوئے۔ ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بی کے ایم سی میں منتقل کر دیا گیا جہاں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا دھماکے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا عمارت میں آگ لگ گئی تاہم فائر فائٹنگ ٹیموں کے فوری رد عمل کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ڈی پی او رشید نے بتایا کہ 33 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے۔خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپیکٹر جنرل اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر صوابی تھانے پہنچنے کا حکم دیا ۔وزیر اعلی نے انہیں دھما کے کی نوعیت معلوم کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد پہنچائی جائے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر آصف نے تصدیق کی کہ 26 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ہے اس کے بعد بی کے ایم سی کے ترجمان ریحام خان نے کہا کہ اٹھ زخمی افراد کو صحت کی سہولت میں طبی امداد دی جا رہی ہے
news
فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی، ذرائع
میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے
مقامی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 2005 روپے فی تولہ کی کمی سے دو لاکھ 84 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی سے دو لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا ہے
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا ریٹ 25 ڈالر کم ہو کر 20752 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے
news
نئے اے آئی الگوردم کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کی اسکرین ٹائم میں اضافہ، میٹا
کمپنی کی طرف سے نئے اے آئی الگوردم متعارف کرانے کے بعد سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے اسکرین ٹائم میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے پیش کی جانے والی اس سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اے آئی فیچر میں بہتری کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام پر وقت صرف کرنے کے دورانیے میں بالترتیب 8 اور 6 فی صد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اوسط صارف کتنا اضافی وقت ان پلیٹ فارم پر گزار رہا ہے۔ البتہ، ای مارکٹرز کی طرف سے لگائے جانے والے حالیہ تخمینے کے مطابق امریکا میں بالغ افراد روزانہ کی بنیاد پر اندازاً 30 منٹ تک فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پلیٹ فارمز پر گزارتےہیں۔ سال بھر کے دوران اسکرین ٹائم کا یہ اضافہ 10 سے 15 گھنٹے کا بنتا ہے۔
میٹا چیف مارک زکر برگ کے مطابق امید ہےکہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ایسی نئی فیڈ شامل کی جائے جو اے آئی سے بنے مواد کو براہ راست دیکھ سکے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں