Connect with us

news

پنجاب میں ایک ایسی حکومت ہے جو اپ کے لیے فکر کرتی ہے

Published

on

maryam

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں پاکستان کے سب سے بڑے کسان پیکج پر عمل درامد کا اعلان کرنے جا رہی ہوں ۔میں کام کر کے عوام کے سامنے آتی ہوں ،سیاست ہم سب کی زندگی کا حصہ ہے لیکن اسے بد نام کر دیا گیا ہے۔ نوجوانوں کے نعرے لگانے والے بہت آئے ،بہت دیکھے لیکن کوئی نوجوان مجھے اٹھ کر یہ بتاے کہ گزشتہ چھ سال سے نوجوانوں کے لیے کیا کچھ کیا گیا ہے؟میں نے نوجوانوں کی لسٹ کو خود چیک کیا ہے ،ایک ایک نوجوان میرٹ پر لیا گیا ہے میں نے پارٹی کی ناراضگی مول لی ،لیکن میری کابینہ میں 95 فیصد نوجوان ہیں اگر ہم نے اچھی سیاست نہ کی تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ ہم نے ایک ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دی ہیں گوہ کہ ان کی تنخواہیں 60 ہزار ہیں اور میں جانتی ہوں یہ تنخواہیں کم ہے لیکن یہ ابھی ابتدا ہے۔کسان پیکج دینے سے پہلے میں اپنے نوجوانوں سے ایک سوال کرنا چاہتی ہوں ،کیا وہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں گالی گلوچ ہو چور ڈاکو چور ڈاکو کے جھوٹے الزامات ہوں اور جب آپ اپنے گھر سے باہر نکلیں تو گھراؤ جلاؤ کی ترغیب دیں اور کسی کو نوجوانوں کا احساس نہ ہو کہ وہ ملک میں ڈگریز لے کر گھوم رہے ہیں. مجھے احساس ہے اس چیز کا کہ نوجوان اپنی ڈگریز لے کر اداروں کے چکر لگاتے رہتے ہیں اور انہیں نوکریاں نہیں ملتی میں پھر دہراتی ہوں اس بات کو کہ مجھے احساس ہے کہ 60 ہزار روپے بہت کم ہے لیکن یہ آبھی آغاز ہے اس کو اور آگے لے کر جائیں گے پنجاب میری ذمہ داری ہے میں نہیں جانتی یہاں میں کتنے سال تک وزیررہوں گی

تاہم صبح نواز شریف کے پاس ایک سفیر ملاقات کے لیے آئے تو انہوں نے پوچھا ملک میں سیاسی انتشار کو کس طرح سے دیکھتے ہیں جس پر نواز شریف نے جواب دیا ہم اسی سے انتشار میں بڑے ہوئے ہیں میں حلفا کہتی ہوں کسی ایک بھی نوجوان کو میرٹ سے ہٹ کر جاب نہیں ملی ۔میرے سامنے میرے مخالف کا کوئی نعرہ لگائے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن میں حق بات کہنے اور اپ کو سمجھانے سے کبھی نہیں رکوں گی پہلے نواز شریف صاحب کے دور میں یہ بات ہو تی تھی گروتھ ریٹ کتنا بڑھ گیا جی ڈی پی کتنی بڑھ گئی مہنگائی کتنی نیچے اگئی ہے لوڈ شیڈنگ کتنی ختم ہو گئی ہے کتنے کارخانے لگ گئے ہیں چائنہ پاکستان کوریڈور آ گیا ہے کتنی موٹرویز بن گئی ہیں جبکہ آج ڈیبیٹ ہوتی ہے کون کتنی اونچی آواز میں کس کو گالی دے سکتا ہے کیا آپ اپنے لیے ایسا پاکستان چاہتے ہیں اس سکیم کو مٹیریلائز کرنے میں ہمیں چھ ماہ لگے ہیں میرے پاس اگر کوئی جادو کی چھڑی ہوتی تو میں ایک رات میں ہی ایسی تبدیلی لے اتی کہ اپ سب کو نوکریاں مل جاتیں15پر اپ کو ویڈیو کال کی سہولت موجود ہے اپ پینک بٹن پریس کریں گے پنجاب حکومت اپ کی مدد کے لیے ائے گی یہ سب کرنے کے لیے آپ کے اندر خدمت کا جذبہ ہونا ضروری ہےہمارے پاس پانچ ہزار درخواستیں آئیں ہم نے ایک ہزار لوگ میرٹ پر لیے ہیں جو کہ سب 25 سال سے کم عمر ہیں بہت خوشی کی بات ہے اس میں 25 فیصد لڑکیاں ہیںآپ کی ٹریننگ بھی ہوں گی کسان کو ریچ اؤٹ کرنا ہے ان بی ہاف چیف منسٹر اف پنجاب اور کسان کے ساتھ میرا رابطہ اپ سب لوگ ہیں سب سے بڑا کسان پیکج اگلے سال چار سو بلین کا کسان پیکج ہم لا رہے ہیں پنجاب پاکستان کی بگسٹ فوڈ باسکٹ ہے مجھے اپنی ذمہ داری کا احساس ہےگندم کا اصل منافع کسان کی بجائے اڑھتی حاصل کر لیتا ہے یہی وجہ ہے کہ مہنگائی دن بدن بڑھتی جاتی ہےہم نے صوبہ پنجاب میں اس وقت بھی روٹی 12 13 14 روپے سے اوپر نہیں جانے دی جب کہ دوسرے صوبوں میں اب بھی روٹی 20 روپے کی ہے مہنگائی کا گراف بار بار اوپر نیچے فلکچوایٹ کرتا ہے لیکن اس وقت مہنگائی نیچے کی طرف جا رہی ہے 38 فیصد سے مہنگائی نو فیصد پر آگئی ہے نو مئی کے مقدموں میں اندر ہونے والے نوجوانوں کا آج کوئی پرسان حال نہیں ہے اپ کے اپنے بچے باہر مزے سے رہیں اور میرے وطن کے بچے یہاں تکلیفیں اٹھائیں، جو اپ کو بدتمیزی اور بدتہذیبی کی طرف لے جائیں، کہیں گریبان پھاڑو، وہ کون ہیں جو وزیراعلی خود دوسرے صوبے میں حملہ اور ہو اپنا لشکر لے کر آ جائے خود 8047 لہراے اور کسی بیچارے کی وین کے شیشے توڑ دے آپ اپنے ان رویوں سے عوام کو کیا درس دے رہے ہو آپ اپنے صوبے میں ہونے والی دہشت گردی کو سنبھالیں مریم نواز پنجاب میں دہشت گردی نہیں ہونے دے گیپنجاب میں اگر کہیں کسی جگہ کوئی جرم ہوتا ہے تو میں اسی وقت ڈی پی او کو فون کر کے پوچھتی ہوں میں کرائم ریٹ کو نیچے لے جانے اور لا اینڈ ارڈر کو قائم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہوںپنجاب کی سرحد میں آ کر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا اللہ مخالفین کو عقل دے رحم دے درد دل ان کے دل میں ڈالے گھراؤ جلاؤ کی ترغیب دینے والا آپ کو عزت نہیں دے سکتا آپ کو روزگار نہیں دے سکتا وہ اپ کو محتاج رکھے گا اس نے اپنے بچوں کو باہر اور اپ کو محتاج رکھا ہوا ہے پنجاب میں ایک ایسی حکومت ہے جو اپ کے لیے فکر کرتی ہے آپ کے لیے سوچتی ہے انشاء اللہ تعالی پانچ سال میں پنجاب ترقی یافتہ صوبہ ہوگا

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

head lines

ایک شخص کی حواریوں کے ہاتھوں ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے”خواجہ آصف”

Published

on

ایک شخص کی حواریوں کے ہاتھوں ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے"خواجہ آصف"
Photo: sahafat
جاری رکھیں

head lines

عمران خان سے ملاقات کی رسائی پر 15 اکتوبر کا احتجاج موخر ہو سکتا ہے”عمر ایوب”

Published

on

مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے نجات کے لیے قرآن سے ہدایت لینا ضروری"وی سی پنجاب یونیورسٹی"
Photo: sahafat
جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~