news
پاکستان تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرے گا
پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین اور تاجکستان کے ڈائریکٹر آف اسٹیٹ احمد زودہ نور محمد اٹتو کے درمیان ملاقات کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دی۔ پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زودہ یوسف تویر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
دونوں ممالک کے نمائندوں نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے اہم معاہدے پر دستخط کیے۔پاکستان کی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور تاجکستان کے اسٹیٹ میٹریل ریزرو نے معاہدے میں سہولت فراہم کی۔ دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ، خاص طور پر غذائی اجناس پر توجہ مرکوز کی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ تجارت کو ہموار کرنے کے لئے سرحد کے دونوں طرف گوداموں کے قیام کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم تاجکستان کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے میں اس کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تاجکستان پاکستانی مصنوعات کے لئے ایک منافع بخش مارکیٹ بن سکتا ہے. ہم نے اس تعاون کا خیر مقدم کیا اور تاجکستان کے لئے غذائی اجناس میں ایک اہم تجارتی شراکت دار بننے کے امکانات پر زور دیا، رانا تنویر حسین
news
الیکشن کمیشن نے پتن کے دھاندلی الزامات مسترد کر دیے
الیکشن کمیشن نے پتن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور انہیں ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پتن کے ایک نمائندے کا انٹرویو اور پتن کی پریس ریلیز مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ اگر کسی کے پاس بے ضابطگیوں کا مواد موجود ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ متعلقہ امیدواروں اور متاثرہ فریقین کو فراہم کریں تاکہ وہ ٹربیونلز کے سامنے پیش کر سکیں اور پٹیشنز پر قانون کے مطابق کارروائی ہو سکے۔
ترجمان ای سی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریٹرننگ افسران سے موصول ہونے والے تمام فارم 46، 45 اور 47 کو الیکشن کمیشن نے بغیر کسی تبدیلی کے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے، جو آج تک موجود ہیں۔ اس سلسلے میں متاثرہ فریقین نے اپنی الیکشن پٹیشنز قانون کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں دائر کی ہیں، جن کی سماعت جاری ہے اور کچھ ٹربیونلز نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد پٹیشنز پر فیصلے بھی کر دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ووٹرز کا ٹرن آوٹ الیکشن کمیشن کی سالانہ اور پوسٹ الیکشن رپورٹ میں شامل ہے، جو قانون کے مطابق شائع کی جا رہی ہیں، جبکہ خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا۔
news
سندھ میں کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف، زرعی شعبے میں بڑی پیشرفت
سندھ نے زرعی شعبے کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
سندھ حکومت نے زرعی شعبے میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے “کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالوجی” متعارف کرائی ہے۔
وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے جدید زرعی پیداوار کے لیے “کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالوجی” منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
وزیر زراعت نے کیلے میں پناما ویلٹ بیماری کی روک تھام، کپاس کی جلد کاشت، اور زرعی اجناس میں جراثیم کی باقیات کے تجربے کے لیے ایم آر ایل لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا۔
اس تقریب میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، زرعی سائنسدان اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ امید ہے کہ ریسرچ ونگ مستقبل میں بھی ایسے ہی کامیاب منصوبے جاری رکھے گی۔ ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت کو بڑا نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے گندم کی آبپاشی میں 25 سے 30 فیصد تک بچت اور پیداوار میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ممکن ہوگا۔
سردار محمد بخش مہر نے یہ بھی کہا کہ سرسوں جیسی کم پانی والی فصلوں کی کاشت خشک سالی کے دوران ایک بہتر متبادل ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کپاس کی جلد کاشت اور جدید ایم آر ایل لیبارٹری کا قیام بھی اہم پیشرفت ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں