Connect with us

news

سو سال سے زائد عرصہ میں پہلی مرتبہ 117ایکڑ پرانتظامیہ کو کرایہ ادا کرنے کے امکانات:لاہور جم خانہ کلب

Published

on

نو آبادیاتی دور سے واقع لاہور جم خانہ گالف کلب جو کہ پنجاب حکومت کی ملکیتی زمین ہے لیز پر قائم جم خانہ بنیادی طور پر کوئی بھی رقم ادا نہیں کرتا
تاہم ایک صدی سے زائد عرصہ میں پہلی بار ایسے امکانات ہیں کہ لاہور جم خانہ کلب کی انتظامیہ کو 117 ایکڑ زمین کا کرایہ ادا کرنا پڑے
جم خانہ کا مفت استعمال بنیادی طور پر ایک استحقاق ہی سمجھ لیا گیا ہے لیکن اب اس رائے میں تبدیلی واقع ہو رہی ہے کیونکہ یہ کلب زیادہ ہی مخصوص ہوتا جا رہا ہے
اس کی نئی رکنیت بہت کم دی جاتی ہے یہاں تک کہ پرانے سیاسی خاندانوں کی نئی نسل کو بھی رکنیت حاصل کرنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ کلب نے اپنے اثر و رسوخ میں کچھ کمی دیکھی ہے
پنجاب اسمبلی کی ایک نئی کمیٹی جو صوبائی حکومت اور کلب کے درمیان تعلقات پر نظر ثانی کے لیے تشکیل دی گئی ہے اس پر سوال یہ ہے کہ کیا وہ اس سلسلے میں کچھ کر پائے گی یا نہیں

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ، ایف بی آر

Published

on

ٹیکس اہداف میں ناکامی کے بعد آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
حقیقی گفتگو کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اہداف پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوران شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا درپیش ہو سکتا ہے۔
ایف بی آر کو 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا ہے
ذرائع کی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہےنیز ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن صرف 3442 ارب 60 کروڑ روپے ہی اکٹھے کیے جا سکے۔

جاری رکھیں

news

مہنگائی میں اضافے اور روپے کی قدر میں بہتری کے تازہ اعداد و شمار

Published

on

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا ہے اور سالانہ شرح مہنگائی 14.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت روز مرہ کی استعمال کی 12 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جیسے کہ انڈے، لہسن اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ ٹماٹر، چکن، اور چینی جیسی کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے، جو عوام کے لئے کچھ ریلیف کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید برآں، پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر خلیجی ممالک کی کرنسیوں کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~