news

تحریک انصاف کو مکمل ایس اوپیز کے ساتھ لاہور میں جلسے کی اجازت: پنجاب حکومت

Published

on

تحریک انصاف کو حکومت پنجاب نے مکمل ایس اوپیز کے ساتھ لاہور میں جلسے کی اجازت دے دی قصور روڈ کاہنہ پر جلسے کی اجازت دوپہر تین سے چھ بجے تک کے لیے دی گئی
اجازت نامے کے نوٹیفکیشن کے ساتھ وزیراعلی خیبر پختون خواہ کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگنے کا بھی کہا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کے دوران ریاست یا اداروں کے خلاف نعرے بازی اور بیان بازی نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کوئی اشتہاری مجرم جلسے میں شریک ہو سکے گا بصورت دیگر اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے جلسہ انتظامیہ کا تعاون کرنا ضروری ہوگا ناکامی کی صورت میں انتظامیہ پر معاونت کا مقدمہ درج کیا جائے گا منتظمین ایس پی ماڈل ٹاؤن ایس پی سکیورٹی لاہور سے تعاون کریں گے
دوسری جانب چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ راستوں میں کوئی رکاوٹ نہ کھڑی کریں تاکہ عوام وقت پر پہنچ سکیں اور جلسہ بروقت ختم ہو سکے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ائین اور قانون کے مطابق پر امن جلسہ کیا جائے
انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور واثق قیوم عباسی کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے پی ٹی ائی رہنماؤں کے خلاف عدالت دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائبین میں مقدمہ درج ہے راجہ راشد حفیظ عامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارن گرفتار جاری اور عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا گیا جبکہ فیصل جاوید کی حاضری اور معافی کی درخواست منظور کر لی گئی راجہ خرم شہزاد نواز، راجہ ماجد عدالت میں پیش ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی لاہور کے کاہنہ مویشی منڈی میں جلسے کی تیاری لوگوں نے پہنچنا شروع کر دیا پی ٹی ائی کو مینار پاکستان کے بجائے کاہنہ مویشی منڈی میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے جلسہ شام چھ بجے تک ختم کرنا ہوگا
گنڈا پور کے معافی مانگنے کی یقین دہانی پر احمد بھچر نے کہا کہ معافی مانگنا ان کا ذاتی فعل ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version