Connect with us

film

دیپیکا پڈوکون کے اثاثے 500 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئے

Published

on

دیپیکا پڈوکون:

دیپیکا پڈوکون کے اثاثے 500 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ وہ ایک فلم کے لیے 15-20 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں اور ان کی سالانہ فیس 112.8 کروڑ روپے ہے۔ دیپیکا بالی ووڈ کی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی شخصیات میں شامل ہیں، جنہوں نے 2016-2017 میں 10 کروڑ بھارتی روپے کا ٹیکس ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

گوہر رشید کی شادی: مداحوں کے سوالات کا جواب

Published

on

گوہر رشید

پاکستانی اداکار گوہر رشید، جو اپنی شاندار اداکاری اور متاثر کن کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں، حالیہ دنوں میں ہیش ٹیگ ’میرے یار کی شادی‘ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاص توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، جبکہ کچھ دن پہلے گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ایک ویڈیو میں گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق وائرل خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’میں جلد اس خبر کی تفصیلات فراہم کروں گا۔ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کون شادی کر رہا ہے اور یہ یقین دلاؤں گا کہ یہ کسی قسم کی تشہیری حکمت عملی نہیں بلکہ ایک حقیقی اور اہم معاملہ ہے۔‘

جاری رکھیں

film

سیف علی خان پر حملہ: چھری کے وار سے زخمی، اسپتال میں زیر علاج

Published

on

سیف علی خان

مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوراً لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔

لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اُتّمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے مزید کہا کہ چھ زخموں میں سے دو گہرے ہیں، جن میں سے ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔

باندرا پولیس اسٹیشن میں حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ممبئی کرائم برانچ تحقیقات کر رہی ہے۔ کرائم برانچ نے سات ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مشتبہ شخص کی تلاش میں مختلف علاقوں میں کارروائی کر رہی ہیں۔ پولیس گھر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

سیف علی خان کی ٹیم نے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کی اور مداحوں سے صبر کی درخواست کی۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید بتایا کہ خاندان کے باقی افراد محفوظ ہیں اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~