news
باعزت شعبہ شرمناک تنخواہیں
آسیہ ناز تنولی نے کہا کے کم از کم تنخواہیں 37 ہزار روپے ہیں تو یہ اصول پرائیویٹ ہاسپٹل پر کیوں لاگو نہیں کیا گیا حالانکہ نرسز ڈاکٹر سے بھی زیادہ خدمات سر انجام دیتی ہیں اس کے جواب میں عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کی ہیلتھ کیرریگولیٹرٹی اتھارٹی کے تحت ڈائریکٹو تمام ہسپتالوں کو جاری کر دیا ہے۔
کہ 37 ہزار تنخواہ پر 100 فیصد عمل درامد کیا جائے کیا جائے مگر ابھی تک مختلف ہسپتال نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تنخواہوں کا جو تعین کرتے ہیں وہ اس وقت نرسز کا 30 ہزار سے 50 ہزار کے درمیان پیکج ہے جو کہ کم از کم 37 ہزار ہونا چاہیے پیرامیڈیکل سٹاف کا اس سے بھی کم 20 اور 30 کے درمیان ہے تو منسٹری اف ہیلتھ کے ڈائریکٹو ایشو کرنے کے بعد ایک مہینے کے اندر اندر کوشش کریں گے کہ اس پر عملدرامد کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی نرس یا پیرا میڈیکل سٹاف کا ممبر 37 ہزار سے کم تنخواہ نہ لے رہا ہو کیونکہ اپ کو پتہ ہے کہ پرائیویٹ ہاسپٹل مریضوں سے بہت زیادہ بل چارج کرتے ہیں بہت منافع کماتے ہیں جو کہ ان کا حق ہے اس ملک کے اندر مگر کم از کم تنخواہ ادا کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے اور اس کو انشاء اللہ تعالی یقینی بنایا جائے گا فی الحال پیکج 30 ہزار اور 50 کے درمیان نرسز کا ہے اور 20 سے 30 ہزار پیرامیڈیکل سٹاف کا ہے۔
نزہت صادق صاحبہ نے کہا کہ اج کل نرسنگ کی بڑی ڈیمانڈ ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق نرسنگ مارکیٹ کو ملائشیا نے کیپچرڈ کر رکھا ہے پاکستان کو ایک رپورٹ کے مطابق 60 ہزار جبکہ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ نرسوں کی ضرورت ہے ایک اکنامک سروے کے مطابق 2002 میں نرسوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی 200 ملین لوگوں کے لیے یہ تعداد انتہائی نا کافی ہے کیا منسٹر صاحب یہ بتانا چاہیں گے کہ وہ نرسنگ کو ایک سبجیکٹ کے طور پر متعارف کروانا چاہتے ہیں اگر وہ ایسا کر دیں تو ہماری نرسز کی کمی بھی پوری ہو جائے گی اور وہ باہر بھی جا سکیں گی اس پر منسٹر صاحب نے جواب دیا کہ اس وقت پوری دنیا میں نرسوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے اس حوالے سے سکلز ڈیویلپمنٹ کے ادارے نیف ٹیک کو وزیراعظم کی طرف سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی نرسوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نرسوں کو تربیت یافتہ بنایا جائے اور ان کی تربیت بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جائے سبجیکٹ متعارف کروانے کے حوالے سے میڈم کی تجویز کو نوٹ کر لیا جائے اور میں اپنے کوارڈینیٹر ہیلتھ سے کہتا ہوں کہ وہ اونرایبل ممبر سے میٹنگ کر کے اس کو ایز ا سبجیکٹ متعارف کروایا جائے اور نیف ٹیک کو بھی اپنی کپیسٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا چاہیے اس پر کام کا اغاز ہو چکا ہے منزہ حسن صاحبہ نے کہا کہ نرسز کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے چار سال کا عرصہ درکار ہے 30 سے 50 ہزار کی تنخواہ ان کے لیے انتہائی غیر معقول ہے اگر ایسا ہوگا تو یہ ضرور باہر جائیں گے ان کی تنخواہیں کم از کم 50 سے اسی ہزار کے درمیان ہونی چاہیں ٹیکنیشنز کی بھی بہت زیادہ کمی ہے اور ان کی تنخوا بیس ہزار انتہائی شرمناک ہے اس پر عمل درامد منسٹر صاحب نے کرنا ہے ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ عمل درامد کب ہوگا۔
وزیر اطلاعت و نشریات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاوضہ ہم نے نہیں بلکہ پرائیویٹ اداروں کی انتظامیہ نے دینا ہے منیمم یا میکسیمم جو بھی حد رکھی ہے وہ سکل سروس اور تجربہ کی بنیاد پر ہے ان ریگولیشنز پر عمل درامد کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے اس کے لیے ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈائریکٹو جاری کیا ہے اس کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹائم لائن ضرور جاری کریں گے اور ہسپتالوں کو دو ماہ ضرور دیں گے کہ وہ اس پر عمل درامد کریں ورنہ پھر ان پر ایکشن لیا جائے گا۔
news
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ملکی ترقی، امن، اور اقبال کے افکار پر زور
اس بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے متعدد اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے حکومت کی کارکردگی، افراط زر میں کمی، زرِ مبادلہ اور برآمدات میں اضافہ جیسے ترقیاتی پہلوؤں کا ذکر کیا اور کہا کہ ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔
دوسری طرف، انہوں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ جانوں سے کھیلنے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
آخر میں، سردار ایاز صادق نے یومِ اقبال کے موقع پر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے افکار میں اتحاد، خودی، اور خود اعتمادی کا درس ہے، اور ان کی شاعری نے مسلم امہ میں ایک علیحدہ وطن کے حصول کا جذبہ بیدار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کی تعلیمات آج بھی ہماری راہنمائی کے لیے بےحد اہم ہیں اور ان سے رہنمائی حاصل کر کے ہم اپنے مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔
news
بھارتی اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑ کر 13 سو کروڑ مالیت کی کمپنی بنالی، آشکا گورادیا
بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کی اور پھر اداکاری چھوڑ کر دوسرے شعبوں میں اپنی قسمت آزمائی ان میں سے کچھ نے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
شوبز کو چھوڑنے والے فنکاروں کی فہرست میں ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جنہوں نے اداکاری چھوڑ کر 1300 کروڑ روپے کا کامیاب کاروبار قائم کرلیا۔
جی ہم بات کر رہے ہیں 38 سالہ آشکا گورادیا کی جنہوں نے 22 سال قبل ٹی وی شو ’اچانک 37 سال بعد‘ سے اپنی اداکاری کا سفر شروع کیا لیکن انہیں شہرت ایکتا کپور کے ’کُسم‘ سے حاصل ہوئ
انہوں نے اس کے بعد کئی برس تک مشہور ٹی وی شوز میں پرفارم کیا، ان کے نام اور پرفارمنس سے سب ٹی وی ناظرین واقف ہیں، وہ اپنے وقت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔
انہوں نے سندور تیرے نام کا، ویرود، ناگن، ساس بھی کبھی بہو تھی، پیا کا گھر جیسے اہم ٹی وی سیریل بھی کیے، وہ بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی جیسے رئیلٹی شوز کا بھی حصہ رہی ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے 2019 میں اپنے کیرئیر کے عروج پر شو بز کو چھوڑ کر کارپوریٹ دنیا میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی کاسمیٹک کمپنی ’رینی کاسمیٹکس قائم کرلی
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں