Connect with us

news

لڑکیاں ہی نہیں مردوں کے بھی جذبات ہیں، بائیک سالگرہ

Published

on

ایسی ہی ایک مثال انڈیا کےایک شخص نے اپنی بائیک کی سالگرہ غیر روایتی انداز میں منانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے قائم کی اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھرپور طریقے سے حاصل کر لی
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک کلپ میں دکھایا گیا کہ ادمی اپنی موٹر سائیکل کے اگلے ٹائر پر چاکو لگا رہا ہے اور ہینڈل کو ہار پہنا رکھا ہے اس چاقو سے کیک کاٹتا ہے جیسے ہی وہ موٹر سائیکل کو اگے پیچھے کرتا ہے پس منظر میں سالگرہ کا گانا چلتا ہے جس سے تہوار کے ماحول میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اس کا کہنا ہے کہ لڑکیاں ہی نہیں مرد بھی اپنے جذبات رکھتے ہیں

news

مہنگائی میں اضافے اور روپے کی قدر میں بہتری کے تازہ اعداد و شمار

Published

on

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا ہے اور سالانہ شرح مہنگائی 14.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت روز مرہ کی استعمال کی 12 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جیسے کہ انڈے، لہسن اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ ٹماٹر، چکن، اور چینی جیسی کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے، جو عوام کے لئے کچھ ریلیف کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید برآں، پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر خلیجی ممالک کی کرنسیوں کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے۔

جاری رکھیں

news

لاہور میں شدید سموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا

Published

on

لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، اور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 1067 تک جا پہنچا ہے، جو ایک خطرناک سطح ہے۔ دفاع (ڈی ایچ اے)، لبرٹی چوک، اور شملہ پہاڑی جیسے علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح انتہائی بلند رہی، جن میں ڈیفنس کا اے کیو آئی1853 تک اور لبرٹی چوک میں 1208 ریکارڈ ہوا۔ اس شدید آلودگی کے باعث فضا میں ہر منظر دھندلا گیا ہے، اور لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

بھارت کے شہر کولکتہ اور دہلی بالترتیب 311 اور 258 AQI کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ماہرین ماحولیات نے شہریوں کو خاص طور پر بچوں، بزرگوں، اور بیمار افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے، کیوں کہ موجودہ فضائی آلودگی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں، اور طبی ماہرین نے باہر نکلنے والوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

پنجاب پولیس نے سموگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اور رواں سال ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 1035 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے چالان، 10 ہزار گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس معطل کیے گئے، اور کئی غیر معیاری گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~