Connect with us

news

ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے اقدامات میں سختی کا فیصلہ

Published

on

فیڈرل بورڈ اف ریونیو کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ غلط اور نامکمل ریٹرن فائل کرنے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہےنیز ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کر دیے جائیں گے
فیڈرل بورڈ اف ریونیو کا کہنا ہے کہ نامکمل اور غلط ریٹرن فائل کرنے والے افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے ساتھ ان کی جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگا دی جائے گی غلط اور نامکمل ریٹرن فائن کرنے والے افراد کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔ارٹیفیشل انٹیلیجنس اور منی لانڈرنگ اقدامات کے ذریعے ان افراد کا اڈٹ بھی کیا جائے گا ہنگامی اقدامات کا اطلاق ٹیئرون ریٹیلرز اور مینوفیکچرر پر بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں پیش رفت

Published

on

پاکستان میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں حالیہ پیش رفت۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین نے کمیشن میں شامل ہونے کے لیے نام سپریم کورٹ کو بھیجے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کے مشورے سے سینیٹرز فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھی پارلیمانی جماعتوں سے مشورہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کیا ہے، جبکہ خاتون کی نمائندگی کے لیے روشن خورشید بروچہ کو منتخب کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں 26 ویں ترمیم کے بعد پانچ اراکین پارلیمنٹ شامل کیے گئے ہیں، جس سے حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھیج دی گئی ہیں اور یہ سپریم کورٹ کے پاس پہنچ چکی ہیں۔ یہ قدم ججز کی تقرری کے عمل کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جس کا مقصد مختلف سیاسی دھڑوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

جاری رکھیں

news

شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ، ایف بی آر

Published

on

ٹیکس اہداف میں ناکامی کے بعد آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
حقیقی گفتگو کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اہداف پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوران شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا درپیش ہو سکتا ہے۔
ایف بی آر کو 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا ہے
ذرائع کی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہےنیز ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن صرف 3442 ارب 60 کروڑ روپے ہی اکٹھے کیے جا سکے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~