Connect with us

news

پرعزم فولادی خاتون

Published

on

کہا جاتا ہے کسی بھی مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ایک اچھی عورت نہ صرف گھر بلکہ ایک پورا معاشرہ سوار دیتی ہے تاریخ ایسی پرعزم خواتین سے بھری پڑی ہے جنہوں نے مختلف تحریکوں میں حصہ لے کر نہ صرف مردوں کی پشت پناہی کی انہیں بیک اپ دیا بلکہ تاریخ میں سنہری حروف میں اپنا نام بھی رقم کروا لیا ایسی ہی ایک پرعزم بلند حوصلہ پاکستان کی (مرحوم) سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز بھی ہیں
کلثوم نواز کا تعلق لاہور کے ایک متوسط کشمیر خاندان سے تھا ان کے والد ڈاکٹر تھے جو مصری شاہ میں اپنا کلینک چلاتے تھے
کلثوم نواز نے یونیورسٹی اورینٹل کالج سے اردو ادب میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی انہیں ارٹ اور ادب سے گہرا لگاؤ تھا اپ نے ثقافتی بیداری کے موضوع پر ایک مقالہ لکھا جو بعد میں کتاب کی شکل اختیار کر گیا اور 1985 میں سنگ میل نے اسے شائع کیا
نواز شریف سے شادی کے بعد 1990 میں پہلی مرتبہ ان کے شوہر نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم بنے اور اس طرح یہ پہلی مرتبہ پاکستان کی خاتو ن اول بن گئیں اور جولائی 1993 تک خاتون اول ر ہیں
دوسری مرتبہ 1997 سے 12 اکتوبر 1999 تک اور پھر تیسری مرتبہ 2013 میں خاتون اول کی حیثیت سے منظر عام پر ائیں 1999 میں پاکستان مسلم لیگ کی صدر نامزد ہوئیں اور 2002 تک اس عہدے پر فائز رہیں کلثوم نواز کی خدمات سیاست کے علاوہ اپنے گھر کے لیے بھی بے پناہ اہمیت رکھتی ہیں کلثوم نواز کو اس وقت دنیا سے رخصت ہوئے چھ برس ہو چکے ہیں تاہم وہ اب بھی اپنے اہل خانہ کے دل میں موجود ہیں موجودہ وزیراعظم جو کہ نواز شریف کے بھائی ہیں اپنی بھابھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کلثوم نواز نے جرات و بہادری کی ناقابل فراموش تاریخ لکھی ہے نواز شریف کے لیے کلثوم نواز ایک فولادی ڈھال تھی اور ان کی وفات کا غم پورا خاندان کبھی نہیں بھلا سکتا

news

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ملکی ترقی، امن، اور اقبال کے افکار پر زور

Published

on

اس بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے متعدد اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے حکومت کی کارکردگی، افراط زر میں کمی، زرِ مبادلہ اور برآمدات میں اضافہ جیسے ترقیاتی پہلوؤں کا ذکر کیا اور کہا کہ ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔

دوسری طرف، انہوں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ جانوں سے کھیلنے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

آخر میں، سردار ایاز صادق نے یومِ اقبال کے موقع پر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے افکار میں اتحاد، خودی، اور خود اعتمادی کا درس ہے، اور ان کی شاعری نے مسلم امہ میں ایک علیحدہ وطن کے حصول کا جذبہ بیدار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کی تعلیمات آج بھی ہماری راہنمائی کے لیے بےحد اہم ہیں اور ان سے رہنمائی حاصل کر کے ہم اپنے مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔

جاری رکھیں

news

بھارتی اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑ کر 13 سو کروڑ مالیت کی کمپنی بنالی، آشکا گورادیا

Published

on

بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کی اور پھر اداکاری چھوڑ کر دوسرے شعبوں میں اپنی قسمت آزمائی ان میں سے کچھ نے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
شوبز کو چھوڑنے والے فنکاروں کی فہرست میں ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جنہوں نے اداکاری چھوڑ کر 1300 کروڑ روپے کا کامیاب کاروبار قائم کرلیا۔
جی ہم بات کر رہے ہیں 38 سالہ آشکا گورادیا کی جنہوں نے 22 سال قبل ٹی وی شو ’اچانک 37 سال بعد‘ سے اپنی اداکاری کا سفر شروع کیا لیکن انہیں شہرت ایکتا کپور کے ’کُسم‘ سے حاصل ہوئ
انہوں نے اس کے بعد کئی برس تک مشہور ٹی وی شوز میں پرفارم کیا، ان کے نام اور پرفارمنس سے سب ٹی وی ناظرین واقف ہیں، وہ اپنے وقت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔
انہوں نے سندور تیرے نام کا، ویرود، ناگن، ساس بھی کبھی بہو تھی، پیا کا گھر جیسے اہم ٹی وی سیریل بھی کیے، وہ بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی جیسے رئیلٹی شوز کا بھی حصہ رہی ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے 2019 میں اپنے کیرئیر کے عروج پر شو بز کو چھوڑ کر کارپوریٹ دنیا میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی کاسمیٹک کمپنی ’رینی کاسمیٹکس قائم کرلی

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~