Site icon روزنامہ صحافت

ہم نے سیاست کو گالی بنا دیا ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو

ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا گیلریز میں بیٹھا قوم کا مستقبل ہماری نوجوان نسل اپنی قوم کے مستقبل کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوگا ہمارا حال اور ہمارے کردار دیکھ کر ہماری نوجوان نسل ڈاکٹر انجینیئرز تو بننا چاہے گی مگر سیاستدان کوئی نہیں بننا چاہے گا۔
اس ہاؤس کا ممبر بننا ایک بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں چنتی ہےاس لئے کہ ہم ان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے مجھے بڑے دکھ سے یہ بات کہنی پڑ رہی ہے کہ ہم کافی عرصے سے یہاں سیاست کر رہے ہیں لیکن ہم نے سیاست کو ایک گالی بنا دیا ہے اسی سیاست سے ہم نے اپنے لوگوں اور نوجوانوں کو روزگار دلوانا ہے انصاف دلوانا ہے غربت کا خاتمہ کرنا ہے تحفظ دینا ہے اسی سیاست سے ملک چلانا ہے اج ہم ضرور مشکل میں ہیں مگر جب یہ بچے بڑے ہوں گے ہم اپنے خطے کی نمائندگی کر رہے ہوں گےشرط صرف یہ ہے کہ اسمبلی سے باہر ہم جو مرضی کریں مگر یہاں ا گر ہم ذمہ دار ہوتے ہیں ہم اس ملک کے منتخب نمائندے ہیں پارلیمان اس ملک کا سپریم انسٹیٹیوشن ہے اور جس ائین کی وجہ سے یہ ادارہ اور سارا ملک چلتا ہے اس ائین کی بالا دستی کے بغیر نہ یہ ادارہ چل سکے گا نہ کوئی اور ادارہ چل سکے گا جناب اور جب تک ہم یہ طے نہ کریں کہ جلسے میں اپ جو کچھ بھی کریں وہ اپنی جگہ لیکن اگر اپ اس ہاؤس کے ممبر ہو یا کسی صوبہ یا اسمبلی کے ممبر ہو کسی وفاقی عہدہ کے ذمہ دار ہو یا کسی صوبےکی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں توآپ نے ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہے جس کام کے لیے اپ منتخب ہوئے ہیں۔

جن لوگوں کی وجہ سے اج اپ کی حکومت خیبر پختون خواہ میں اور ہماری دیگر علاقوں میں ہے ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہیں ہمیں جلتی پر تیل نہیں ڈالنا۔

Exit mobile version