فیشن
ہو رنگ شفق جیسے رُخِ شام میں اُترا
ایک بے نام فیس بُک پوسٹ پڑھی ’’تم دھیرے دھیرے مرنے لگتے ہو، اگر تم سفر نہیں کرتے
ایک بے نام فیس بُک پوسٹ پڑھی ’’تم دھیرے دھیرے مرنے لگتے ہو، اگر تم سفر نہیں کرتے۔ اگر تم مطالعہ نہیں کرتے۔ اگر تم زندگی کی آوازوں کو نہیں سُنتے۔ اگر تم خُود کو نہیں سراہتے۔ اگر تم اپنی لگی بندھی زندگی کے غلام بن جاتے ہو۔ اگر تم اپنی روٹین تبدیل نہیں کرتے۔ اگر تم مختلف رنگ نہیں پہنتے یا تم اُن لوگوں سے بات نہیں کرتے، جنہیں تم نہیں جانتے۔ تو….. تم دھیرے دھیرے مرنے لگتے ہو۔‘‘ اللہ جانے کس کی تحریر ہے، لیکن ہے بہت سچّی اور دِل سے لکھی ہوئی۔ آپ میں سے ہر ایک اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کے بتائے، کیا حقیقتاً ایسا نہیں ہے۔ مَر تو سب نے ایک دن جانا ہی ہے۔ موت کا دن تو معیّن ہے، لیکن یہ جو ہم قسطوں میں خودکُشی کرتے ہیں۔ ؎ ’’صُبح ہوتی ہے، شام ہوتی ہے….. عُمر یوں ہی تمام ہوتی ہے۔‘‘ کے مصداق گھڑی کی ٹِک ٹِک کے ساتھ روزانہ ایک جیسے معمولات کے مطابق پوری زندگی بسر کردیتے ہیں، یہ کوئی زندگی تو نہ ہوئی۔
drama
تمام مذاہب کے مطالعہ کے بعد خود کو شعوری طور پر مسلمان سمجھتا ہوں، حمزہ علی عباسی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا میں خود کو پیدائشی مسلمان کہلانے کی بجائے شعوری مسلمان سمجھنے پر فخر محسوس کرتا ہوں داکار کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا ہوں میں پہلے سے ایک مسلمان ہوں لیکن اب میں جو زندگی گزار رہا ہوں وہ میری اپنی مرضی کے مطابق ہے، میں نے تمام مذاہب کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا ہے
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں لیکن دین کی جو باتیں مجھے عقلی و شعوری طور پر سمجھ آتی ہیں میں ان پر عمل کرنے اور انہیں آگے پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔
news
بھارتی اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑ کر 13 سو کروڑ مالیت کی کمپنی بنالی، آشکا گورادیا
بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کی اور پھر اداکاری چھوڑ کر دوسرے شعبوں میں اپنی قسمت آزمائی ان میں سے کچھ نے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
شوبز کو چھوڑنے والے فنکاروں کی فہرست میں ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جنہوں نے اداکاری چھوڑ کر 1300 کروڑ روپے کا کامیاب کاروبار قائم کرلیا۔
جی ہم بات کر رہے ہیں 38 سالہ آشکا گورادیا کی جنہوں نے 22 سال قبل ٹی وی شو ’اچانک 37 سال بعد‘ سے اپنی اداکاری کا سفر شروع کیا لیکن انہیں شہرت ایکتا کپور کے ’کُسم‘ سے حاصل ہوئ
انہوں نے اس کے بعد کئی برس تک مشہور ٹی وی شوز میں پرفارم کیا، ان کے نام اور پرفارمنس سے سب ٹی وی ناظرین واقف ہیں، وہ اپنے وقت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔
انہوں نے سندور تیرے نام کا، ویرود، ناگن، ساس بھی کبھی بہو تھی، پیا کا گھر جیسے اہم ٹی وی سیریل بھی کیے، وہ بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی جیسے رئیلٹی شوز کا بھی حصہ رہی ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے 2019 میں اپنے کیرئیر کے عروج پر شو بز کو چھوڑ کر کارپوریٹ دنیا میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی کاسمیٹک کمپنی ’رینی کاسمیٹکس قائم کرلی
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں