ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کیخلاف ہمہ دم تیار ہیں، آرمی چیف
ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کیخلاف ہمہ دم تیار ہیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کیخلاف ہمہ دم تیار ہیں۔
جناح کنونشن سینٹر میں پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل کے معماروں، اقبال کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد تھا کہ ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے، نوجوانوں کو وطن، قوم، ثقافت، تہذیب وتمدن اور اپنے آپ پر بےپناہ اعتماد ہونا چاہیے۔
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو یقین ہونا چاہیے کہ وہ ایک عظیم وطن اور قوم کے سپوت ہیں، نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں، دہشت گردوں سے تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہے مگر دہشت گردی کے خلاف قوم کا تعاون ضروری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا مقصد بےیقینی، افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے، تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے، دونوں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئی، اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو بےپناہ معدنی وسائل، زراعت، نوجوان افرادی قوت جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، مسلمان مشکل میں صبر اور آسانی میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے۔
film
جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے پر 112 کروڑ کا تحفہ
بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 112 کروڑ روپے کا ایک خاص تحفہ ملا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 2015ء میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔
سوکیش چندر شیکھر نے جیل سے بھیجے گئے ایک رومانوی خط میں اس تحفے کا ذکر کیا۔ خط میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلف اسٹریم جیٹ جیکولین کے لیے ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحفہ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ جیکولین اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر میں آسانی سے سفر کر سکیں۔
سوکیش نے خط میں یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اس تحفے کی وجہ سے جیکولین کو کسی قانونی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ یہ جیٹ جرم کی کمائی سے نہیں خریدا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس جیٹ کو اپنے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کر رہے ہیں اور گفٹ ٹیکس بھی ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ سوکیش چندر شیکھر مالی فراڈ کے الزام میں کئی برس سے جیل میں قید ہیں۔
news
مشی خان کی ڈکی بھائی پر تنقید، ویڈیوز کو “شرمناک” قرار دیا
اداکارہ مشی خان نے فیملی وی لاگنگ پر ہونے والی تنقید کے دوران ڈکی بھائی کی ویڈیوز کو ’’شرمناک‘‘ قرار دیا ہے۔
مشی خان کا کہنا ہے کہ فیملی وی لاگنگ میں کوئی غلطی نہیں ہے، لیکن اس میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق، ڈکی بھائی کی ویڈیوز واقعی شرمناک ہیں۔
مشی خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبر شام ادریس اور زید علی کا مواد پہلے بہت اچھا ہوتا تھا۔ انہوں نے زید علی کے ’’براؤن مام‘‘ اور ’’براؤن بوائے‘‘ کے کانسیپٹ کی تعریف کی، جو منفرد اور لوگوں میں مقبول تھا۔ تاہم، ان کے بعد آنے والے یوٹیوبرز نے وہ معیار برقرار نہیں رکھا۔
مشی خان نے ڈکی بھائی کی ویڈیوز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی سال پہلے ایک ویڈیو دیکھی تھی، جس میں وہ گندی گالیاں دیتے ہوئے روسٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’بچے بھی ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ میں نے صرف 5 سیکنڈ بعد ہی ویڈیو دیکھنا بند کر دیا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی نے شام ادریس کے خلاف جو مہم چلائی، اس میں شام ادریس کو شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن مشی خان کے مطابق، ’’مکافات عمل تو ہوتا ہے، اور سات سال بعد ڈکی بھائی خود ایکسپوز ہو گئے۔‘‘
مشی خان نے کہا کہ فیملی وی لاگنگ لوگوں کو پسند ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کے گھروں میں دلچسپی زیادہ ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں