news
ڈاک نظام کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیںوزیراعلی سندھ
news
مفتی قوی کہتے ہیں آپ حسین وجمیل ہیں، وینا ملک
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنےحالیہ انٹرویو میں مفتی قوی کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ انداز میں نگرانی کرتے ہیں، مفتی صاحب سب کے بارے میں سب جانتے ہیں ایک مرتبہ مجھے بھی کہا کہ آپ کا حسن و جمال کیا ہی کمال کا ہے
حال ہی میں اداکارہ و انہوں نے بگ باس میں شرکت کی اور ناکام شادی سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
وینا ملک نے بتایا کہ ماضی میں بھارتی ریلیٹی شو ’بگ باس‘ میں کام کر کے بہت اچھا لگا لیکن اب تک یہ سمجھ نہیں پائی کہ اس میں ایسا کیا تھا کہ لوگ آج بھی مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، مجھے اس شو کے بعد کافی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔انہوں نے بگ باس میں کام کرنے کے تجربے کے متعلق بتایا کہ شو کا حصہ بننے سے پہلے ایک تحریری معاہدہ ہوتا ہے، جس میں ہر چیز واضح طور پر درج کی جاتی ہے کہ 56 کیمرے گھر کے اندر اور 56 کیمرے گھر سے باہر ہر وقت سب کچھ
ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں، پھر ان کی مرضی پر ہے کہ وہ کیا دکھائیں اور کیا نہیں۔ مفتی قوی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کو خفیہ طور پر دیکھتے رہتے ہیں، ان کےڈرامے دیکھتے ہیں، وہ مجھےبھی کہتے ہیں کہ آپ کا حسن و جمال بھی ہے، جس پر میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو میرے حسن و جمال کا کیسے پتا چلا ؟
وینا ملک نے کہا بگ باس میں جس طرح مجھے دکھایا گیا،
اس کا مفتی قوی کو کیسے پتہ چلا تھا؟ اس وقت یہی سوال میں نے ان سے بھی کیا تھا، جس پر وہ بھڑک اٹھے تھے۔
وینا نے یہ بھی کہا کہ اگر عزت و ذلت دینا کسی انسان کے ہاتھ میں ہو تو وہ کسی کی زندگی برباد کرنے میں ایک منٹ نہیں لگائے گا نہیں معلوم کہ لوگ اتنے سنگ دل کیسے ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مفتی قوی نے ماضی میں ایک دفعہ اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں؟ جس پر وینا نے جواب دیا تھا کہ میرے بچے میرے کام سے اچھی طرح واقف ہیں وہ میرے ساتھ یہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔
news
بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفاں کیے ہوئے، نواز شریف
نواز شریف نے لندن میں ایک اجلاس کے دوران شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی گفتگو کا آغاز کیا
اور کہا بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفاں کیے ہوئے
دوران گفتگو مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے اجلاس کے شروعکا سے کہا کہ اس سارے عرصے کے دوران ہمارے ساتھ بہت کچھ ہوا ہے ہم نے بڑے صبر سے کام لیا ہے اسی لیے میں اکثر کہتا ہوں کہ مجھے نہ چھیڑیں
اج کل مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی امریکہ میں اجلاس کے دوران کی جانے والی گفتگو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں نواز شریف کو اجلاس میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
نواز شریف لندن سے نجی دورے پر امریکہ گئے ہیں ان کے ساتھ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان صاحبزادہ حسن نواز بھی موجود ہیں یہ امریکہ میں چار دن قیام کریں گے
ایک صحافی کی طرف سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہ آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے نواز شریف نے کہا کہ امریکہ جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے؟اور جب ان سے حکومت کی کارکردگی پر بولنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کے متعلق امریکہ سے واپس آ کر جواب دوں گا
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں